
علی گڑھ، 7 نومبر (ہ س)۔
علی گڑھ کے سٹی کمشنر نیپراپرٹی ٹیکس کے تضادات کو جلد حل کرنے کے لئے ہیلپ ڈیسک کا افتتاح کیا،پراپرٹی ٹیکس کے لیے سیلف اسیسمنٹ جلد ہی گھر بیٹھے دستیاب ہوگی، اگلے چار دنوں میں علی گڑھ میونسپل کارپوریشن کی ویب سائٹ پر سیلف اسیسمنٹ کی سہولت دستیاب ہوگی،غورطلب ہے کہ ہاؤس ٹیکس کے مختلف مسائل کے لیے صارفین کو اب میونسپل کارپوریشن کے سیوا بھون کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ میونسپل کمشنر پریم پرکاش مینا نے عوام کی سہولت اور ہاؤس ٹیکس سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے سیوا بھون میں ایک ہاؤس ٹیکس ہیلپ ڈیسک قائم کیا ہے۔آج میونسپل کمشنر نے ایڈیشنل میونسپل کمشنر راکیش کمار یادو کے ساتھ مل کر انچارج ٹیکس اسیسمنٹ آفیسر آر کے کمل کو ہدایت دی کہ وہ اگلے چار دنوں کے اندر علی گڑھ میونسپل کارپوریشن کی ویب سائٹ پر عوام کے لیے خود تشخیص کو دستیاب کرانے کے لیے ایک نظام نافذ کریں۔میونسپل کمشنر نے کہا کہ شہری اپنے پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے اپنے زون کے زونل آفیسر سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ