
شہڈول ضلع کے املا ئی میں مال گاڑی کے ڈبے پٹری سے اترے
شہڈول، 7 نومبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے شہڈول ضلع میں املائی واقع اورینٹ پیپر مل میں سامان اتار کر واپس جارہی مال گاڑی کے ڈبے جمعہ کی صبح تقریباً 5 بجے پٹری سے اتر گئے۔ حادثے کے بعد لوکو پائلٹ نے اس کی اطلاع اعلیٰ حکام کو دی۔ اس میں کسی بھی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوا۔ معلوم ہوا ہے کہ مل کے اندر جانے والی ریلوے لائن کی دیکھ بھال اور مینٹیننس کی ذمہ داری مل انتظامیہ کی ہے، لیکن طویل عرصے سے مذکورہ ریلوے ٹریک کی مینٹیننس نہیں کروائی گئی تھی۔ اسی وجہ سے ہفتے کے اندر یہ دوسرا حادثہ پیش آیا۔
معلومات کے مطابق، مال گاڑی املا ئی میں واقع اورینٹ پیپر مل میں مال اتار کر واپس جا رہی تھی۔ اسی دوران ایک ڈبے کے دو پہیے اچانک پٹری سے اتر گئے۔ لوکو پائلٹ کی اطلاع پر ریلوے کا تکنیکی عملہ موقع پر پہنچا اور ریلیف کا کام شروع کیا۔ اس دوران مال گاڑی کی رفتار کم تھی، جس کی وجہ سے کسی بھی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریلوے کے حکام کے مطابق کبھی کبھار تکنیکی خامیوں کی وجہ سے ایسے حادثات پیش آتے ہیں۔ حادثے کے بعد ریلوے ملازمین نے فوراً اصلاحاتی کام شروع کر دیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ ریلوے ٹریک کافی پرانا ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے پٹریاں کافی گھس چکی ہیں۔ ممکنہ طور پر اسی وجہ سے یہاں اکثر ایسا حادثہ پیش آ رہا ہے۔ مل انتظامیہ کو چاہیے کہ مذکورہ ریلوے ٹریک کی جلد مینٹیننس کرائے، تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات دوبارہ پیش نہ آئے۔
اسی دوران، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مل انتظامیہ صحیح طریقے سے پٹری کی دیکھ بھال نہیں کرتا اور کئی سال پرانے ٹریک پر مال گاڑیوں کی آمد و رفت آج بھی جاری ہے، جس کی وجہ سے اکثر ایسے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ انتظامیہ کو اس پر فوری اور موثر قدم اٹھانا چاہیے۔ ریلوے کے ایک اہلکار کے مطابق یہ ٹریک مل انتظامیہ کا نجی ٹریک ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن