
بجنور، 7 نومبر (ہ س)۔ بڑھا پور تھانہ علاقے کے گاؤں کوان کھیڑا میں اپنے کھیت میں ہل چلانے کے دوران ٹریکٹر الٹ جانے سے ایک کسان کی موت ہو گئی۔ مرنے والے کی شناخت گربخش سنگھ ولد امرجیت سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔
اہل خانہ کے مطابق گربخش سنگھ صبح اپنے کھیت میں ٹریکٹر لے کر ہل چلانے گیا تھا۔ ٹریکٹر اچانک الٹنے سے وہ اس کے نیچے آکر کچلا گیا جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
پولس سرکل آفیسر نگینہ، انجنی کمار چترویدی نے بتایا کہ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی بدھاپور تھانہ انچارج کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا۔ اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ متوفی کسان صبح ٹریکٹر لے کر کھیت میں ہل چلانے گیا تھا کہ اچانک ٹریکٹر الٹ گیا جس سے وہ کچل کر ہلاک ہوگیا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی