کولکاتہ اور سلی گڑی میں ای ڈی کی چھاپے ماری، بار- کم- ریسٹورنٹ سے چل رہے انسانی اسمگلنگ اور جسم فروشی کے ریکٹ کا پردہ فاش
کولکاتا، 7 نومبر (ہ س)۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعہ کو مغربی بنگال کے کولکاتا اور سلی گوڑی میں منظم انسانی اسمگلنگ اور جسم فروشی کے ریکٹ کے خلاف ایک بڑی کاروائی کرتے ہوئے آٹھ مقامات پر تلاشی مہم چلائی۔ یہ ریکٹ بنیادی طور پر بار-کم-ریستورا
ED raids in Kolkata-Siliguri, busts human trafficking & prostitution racket


کولکاتا، 7 نومبر (ہ س)۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعہ کو مغربی بنگال کے کولکاتا اور سلی گوڑی میں منظم انسانی اسمگلنگ اور جسم فروشی کے ریکٹ کے خلاف ایک بڑی کاروائی کرتے ہوئے آٹھ مقامات پر تلاشی مہم چلائی۔ یہ ریکٹ بنیادی طور پر بار-کم-ریستورانوں سے چلائے جانے کا الزام ہے۔

ای ڈی کی کولکاتا زونل یونٹ نے بدھان نگر، کولکاتہ اور سلی گڑی کے علاقوں میں آج صبح تلاشی مہم شروع کی۔ چھاپے ملزمان اور مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر مارے گئے جن پر یہ غیر قانونی نیٹ ورک چلانے کا شبہ ہے۔

یہ معاملہ مغربی بنگال پولیس کی طرف سے مختلف ملزمان - جگجیت سنگھ، اجمل صدیقی، وشنو موندرا سمیت دیگرکے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر اور چارج شیٹ پر مبنی ہے۔یہ معاملے تعزیرات ہند، آرمز ایکٹ اور غیر اخلاقی ٹریفک (روک تھام) ایکٹ (آئی ٹی پی اے ) کے تحت درج ہیں، جو کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام (پی ایم ایل اے)، 2002کے تحت درج جرائم میں شامل ہیں۔

حکام کے مطابق ملزمان کمزور اور ضرورت مند خواتین کو ملازمت کا لالچ دے کر ان کا استحصال کرتے تھے اور انہیں جسم فروشی پر مجبور کرتے تھے جس کے ذریعے انہوں نے بھاری رقم غیر قانونی کمائی تھی۔

اس بات کے شواہد بھی ملے ہیں کہ یہ رقم نقدی میں جمع کی گئی اور مختلف شیل یا کنٹرولڈ کمپنیوں کے ذریعے لانڈرنگ کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ رقم کئی کروڑ روپے تک ہے۔ ای ڈی کی کارروائی سے ریکٹ کے پورے نیٹ ورک اور مالیاتی لین دین کے جامع اکاو¿نٹ کو بے نقاب ہونے کی امید ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande