گوتم بدھ نگر میں 15 فٹ لمبا اجگر ملا
گوتم بدھ نگر، 7 نومبر (ہ س)۔ اتر پردیش میں گوتم بدھ نگر ضلع کے جارچہ تھانہ علاقے میں واقع بسہیڑا گاؤں میں کھیتوں میں کام کرنے والے کسان اس وقت خوفزدہ ہو گئے جب انہیں 15 فٹ کالمبا اجگر نظر آیا۔ اطلاع ملنے پر محکمہ جنگلات کی ٹیم نے اس اجگر کو پکڑ کر
اجگر


گوتم بدھ نگر، 7 نومبر (ہ س)۔ اتر پردیش میں گوتم بدھ نگر ضلع کے جارچہ تھانہ علاقے میں واقع بسہیڑا گاؤں میں کھیتوں میں کام کرنے والے کسان اس وقت خوفزدہ ہو گئے جب انہیں 15 فٹ کالمبا اجگر نظر آیا۔ اطلاع ملنے پر محکمہ جنگلات کی ٹیم نے اس اجگر کو پکڑ کر گریٹر نوئیڈا کے سورج پور کے محفوظ زون میں چھوڑ دیا۔

فاریسٹ رینجر آفیسر محمد محسن نے بتایا کہ گاؤں والوں نے پیوالی بسہیڑا روڈ کے قریب جنگل میں ایک اجگر کے گھومنے کی اطلاع دی۔ اطلاع کی بنیاد پر محکمہ جنگلات کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور اجگر کو پکڑ لیا۔ اسے سورج پور محکمہ جنگلات کے محفوظ زون میں چھوڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اجگر تقریباً 15 فٹ لمبا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande