راجستھان میں موسم صاف ، دن کے وقت دھوپ اور راتیں سرد
جے پور، 6 نومبر (ہ س) مغربی ڈسٹربنس کے خاتمے کے ساتھ ہی پورے راجستھان بشمول شمالی ہندوستان میں موسم مکمل طور پر صاف ہوگیا ہے۔ بدھ کو ریاست بھر کے تمام شہروں میں آسمان صاف رہا اور دھوپ نے دن کو خوشگوار بنا دیا۔ تاہم درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ جاری ہ
راجستھان میں موسم صاف ، دن کے وقت دھوپ اور راتیں سرد


جے پور، 6 نومبر (ہ س) مغربی ڈسٹربنس کے خاتمے کے ساتھ ہی پورے راجستھان بشمول شمالی ہندوستان میں موسم مکمل طور پر صاف ہوگیا ہے۔ بدھ کو ریاست بھر کے تمام شہروں میں آسمان صاف رہا اور دھوپ نے دن کو خوشگوار بنا دیا۔

تاہم درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ بیکانیر، چورو، سری گنگا نگر اور پیلانی جیسے شمالی اضلاع میں دن کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری سیلسیس کی کمی واقع ہوئی، جب کہ ڈنگر پور، باران، سروہی، کرولی اور دوسہ میں پارہ 30 ڈگری سے اوپر گیا۔

موسمیاتی مرکز، جے پور کے مطابق، اگلے ہفتے تک ریاست میں صاف آسمان اور شمال سے ٹھنڈی ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ اس سے صبح اور شام سردی میں اضافہ ہوگا۔

بدھ کو دن کا سب سے زیادہ درجہ حرارت باڑمیر میں 34.6 ڈگری سیلسیس رہا۔ اس دوران جیسلمیر میں 33 ڈگری سیلسیس، جودھپور میں 32.6، کوٹا میں 31.2، جے پور میں 30.6، ٹونک میں 30.8 اور ڈنگر پور میں 31.8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ سری گنگا نگر ضلع کے دیہی علاقوں کو صبح کے وقت ہلکی دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

رات کے درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی ہوئی۔ ناگور میں کم سے کم درجہ حرارت 8.9 ڈگری گر کر 12.7 ڈگری سیلسیس پر پہنچ گیا۔ بیکانیر میں 16 ڈگری سیلسیس، جودھ پور میں 18 ڈگری سیلسیس، ادے پور میں 15.4 ڈگری سیلسیس، سروہی میں 13.6 ڈگری سیلسیس اور فتح پور میں 13.3 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔

موسمیاتی مرکز کے ڈائریکٹر رادھی شیام شرما نے بتایا کہ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت میں تین ڈگری سیلسیس تک کی کمی واقع ہوسکتی ہے۔ نتیجتاً ریاست کے کئی حصوں میں صبح اور رات کے وقت سردی کے اثرات زیادہ شدت سے محسوس کیے جائیں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande