
پروفیسر عادل رضا شعبہ مائیکرو بایالوجی کے چیئرمین مقرر
علی گڑھ, 6 نومبر (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے شعبہ مائیکرو بایالوجی میں پروفیسر عادل رضا کو تین سال کی مدت کے لیے چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی تقرری 5 نومبر 2025 سے مؤثر ہوئی۔ پروفیسر عادل رضا طبّی تعلیم، تحقیق اور تشخیصی مائیکرو بایالوجی میں اپنی نمایاں خدمات کے لیے جانے جاتے ہیں۔ وہ 2023 سے پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور دو دہائیوں سے زیادہ عرصے پر محیط تدریسی و کلینیکل تجربہ رکھتے ہیں۔
ان کے پاس 17 سالہ انڈرگریجویٹ اور 14 سالہ پوسٹ گریجویٹ تدریسی تجربہ ہے۔ انہوں نے قومی و بین الاقوامی جرائد میں 45 تحقیقی مضامین شائع کیے ہیں، جن میں 28 بین الاقوامی اور 17 قومی سطح کے ہیں۔ وہ 12 ایم ڈی طلبہ کی نگرانی کر چکے ہیں اور 2016 میں یوپی-یوکے ٹروپاکون ریاستی سطح کی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ علاوہ ازیں، وہ متعدد قومی و بین الاقوامی جرائد کے ریویوور بھی ہیں۔ پروفیسر عادل رضا کئی معروف پیشہ ورانہ انجمنوں کے تاحیات رکن ہیں، جن میں انڈین ایسوسی ایشن آف میڈیکل مائیکرو بایالوجسٹس (آئی اے ایم ایم)، انڈین ایسوسی ایشن آف ٹراپیکل پیراسیٹولوجی (آئی اے ٹی پی) اور انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) شامل ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ