جموں و کشمیر کے محکمہ مال میں 160 نائب تحصیلدار کے عہدے خالی
سرینگر، 6 نومبر (ہ س) ۔جموں و کشمیر کے محکمہ مال میں سنگین انتظامی بحران کا سامنا ہے، کیونکہ محکمہ میں 160 نائب تحصیلدار پروموشن اسامیاں کئی سالوں سے خالی پڑی ہیں، جس سے آپریشن متاثر ہو رہے ہیں۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں فیلڈ دفاتر کی تعداد میں
جموں و کشمیر کے محکمہ مال میں 160 نائب تحصیلدار کے عہدے خالی


سرینگر، 6 نومبر (ہ س) ۔جموں و کشمیر کے محکمہ مال میں سنگین انتظامی بحران کا سامنا ہے، کیونکہ محکمہ میں 160 نائب تحصیلدار پروموشن اسامیاں کئی سالوں سے خالی پڑی ہیں، جس سے آپریشن متاثر ہو رہے ہیں۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں فیلڈ دفاتر کی تعداد میں اضافہ اور آمدنی سے متعلق اہم کاموں میں تاخیر ہو رہی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن (جے کے پی ایس سی) کے ذریعہ منعقدہ ریونیو سروس کا امتحان کامیابی سے پاس کرنے والے 152 گردوار جنوری 2019 سے نائب تحصیلدار کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ تاہم، تمام اہلیت کے تقاضوں کو پورا کرنے کے باوجود، ان کی رسمی ترقیاں تاحال زیر التوا ہیں ۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ اتنے لمبے عرصے تک ڈی پی سی کے عدم انعقاد نے نچلی سطح پر محکمہ مال کے کام کاج کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ حکومت کو طویل عرصے سے زیر التوا اسامیوں کو پر کرنے کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔حکام کا خیال ہے کہ ان آسامیوں کو پُر کرنے سے نہ صرف انتظامی کارکردگی بحال ہوگی بلکہ 160 نئے پٹواریوں کی بھرتی کی راہ بھی ہموار ہوگی، جس سے زمین سے متعلق اور دیگر ضروری عوامی خدمات کی آسانی سے فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande