بڈگام ضمنی انتخابات کو لے کر رویندر رینا نے گھر گھر جاکر اپنے امیدوار کے حق میں ووٹ مانگا
بڈگام ضمنی انتخابات کو لے کر رویندر رینا نے گھر گھر جاکر اپنے امیدوار کے حق میں ووٹ مانگابڈگام، 6 نومبر( ہ س)۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابقہ صدر رویندر رینا نے عمر عبداللہ حکومت پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ صبح و شام وزیر اعلی عمر عبدالل
بڈگام ضمنی انتخابات کو لے کر رویندر رینا نے گھر گھر جاکر اپنے امیدوار کے حق میں ووٹ مانگا


بڈگام ضمنی انتخابات کو لے کر رویندر رینا نے گھر گھر جاکر اپنے امیدوار کے حق میں ووٹ مانگابڈگام، 6 نومبر( ہ س)۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابقہ صدر رویندر رینا نے عمر عبداللہ حکومت پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ صبح و شام وزیر اعلی عمر عبداللہ کی طرف سے صرف یہ سننے کو مل رہا ہے کہ ان کے پاس کام کرنے کے لئے کوئی خاص اتھارٹی نہیں ہے کیونکہ جموں و کشمیر کو جب تک ریاست کا درجہ بحال نہیں کیا جائے گا تب تک ہم حکومت میں رہ کر کوئی کام نہیں کر سکتے ہیں۔ ان کے مطابق یہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نظام چلا رہے ہیں۔ اس معاملے کو لے کر بی جے پی لیڈر رویندر رینا نے عمر پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ عمر کو حکومت میں رہ کر اس طرح کا بیان نہیں دینا چاہیے کیونکہ عمر لوگوں کو بیوقوف بنا رہا ہے۔ انہوں نے بڈگام ضمنی انتخابات کو لے کر اپنی پارٹی کے امیدوار آغا سید محسن کے حق میں کہا ہے کہ اگر نیشنل کانفرنس حکومت کے پاس اتھارٹی نہیں ہے تو پھر لوگوں کو چاہیے کہ وہ اس کو ووٹ دیں جسکے پاس حکومت کی طاقت ہے۔ غور طلب ہے کہ آنے والے دنوں کے دوران بڈگام ضمنی انتخاب کو لے کر رویندر رینا گھر گھر جاکر لوگوں سے مل کر اپنے امیدوار کے حق میں ووٹ مانگ رہے ہیں۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande