مدھیہ پردیش یوتھ کانگریس کے تنظیمی انتخابات کے نتائج کا اعلان، یش گھنگھوریا سب سے زیادہ ووٹ سے جیتے
بھوپال، 6 نومبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش یوتھ کانگریس کے تنظیمی انتخابات کے نتائج جمعرات کو اعلان کر دیے گئے ہیں۔ جبلپور کے رکن اسمبلی اور سابق وزیر لکھن گھنگھوریا کے بیٹے یش گھنگھوریا نے ایم پی یوتھ کانگریس کے صوبائی صدر کے انتخابات میں فتح حاصل کی
یش گھن گھوریا سب سے زیادہ ووٹ کے ساتھ جیتے


بھوپال، 6 نومبر (ہ س)۔

مدھیہ پردیش یوتھ کانگریس کے تنظیمی انتخابات کے نتائج جمعرات کو اعلان کر دیے گئے ہیں۔ جبلپور کے رکن اسمبلی اور سابق وزیر لکھن گھنگھوریا کے بیٹے یش گھنگھوریا نے ایم پی یوتھ کانگریس کے صوبائی صدر کے انتخابات میں فتح حاصل کی ہے۔ یش کو سب سے زیادہ 3 لاکھ 13 ہزار 730 ووٹ ملے ہیں، جبکہ بھوپال کے ابھیشیک پرمار 2,38,780 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ سیدھی کے دیویندر دادو 27 ہزار 566 ووٹوں کے ساتھ تیسرے اور گوالیار کے شیو راج یادو 19 ہزار 824 ووٹوں کے ساتھ چوتھے مقام پر رہے۔

یش گھنگھوریا کو ابتدا ہی سے مضبوط امیدوار مانا جا رہا تھا۔ وہ سابق وزیر اور رکن اسمبلی لکھن گھنگھوریا کے بیٹے ہیں، جن کی سیاسی وراثت نے نوجوان رہنما کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔ اسی دوران، ابھیشیک پرمار بھی بھوپال سے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے تھے۔ دونوں امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ اب صوبائی صدر کے نام کا باضابطہ اعلان دہلی میں ہونے والے انٹرویو کے بعد کیا جائے گا۔ اس عمل کے تحت ٹاپ تین امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا گیا ہے۔ انٹرویو کے بعد ہی صوبائی صدر کا حتمی نام طے ہوگا۔ دہلی میں ہونے والی میٹنگ میں مدھیہ پردیش یوتھ کانگریس کے نئے صدر کے نام پر مہر لگائی جائے گی۔ اس لیے، جو امیدوار آگے ہیں، انہیں فتح کے بعد بھی کچھ انتظار کرنا ہوگا۔

وہیں بھوپال گرامین یوتھ کانگریس صدر کے طور پر راہل منڈلوئی کا انتخاب کیا گیا ہے۔ تنظیم نے صوبائی جنرل سکریٹری، ضلع صدر، اسمبلی صدر اور بلاک صدر کے عہدوں کے لیے انتخابی عمل مکمل کر لیا ہے۔ کانگریس کے صوبائی ترجمان ویویک ترپاٹھی نے بتایا کہ ابھی باضابطہ اعلان باقی ہے، صرف ووٹوں کی گنتی کا اعلان ہوا ہے۔ اب جیتنے والے امیدوار کا انٹرویو کیا جائے گا اور اس کے بعد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ صوبے میں یوتھ کانگریس کے انتخابات کا اعلان 18 اپریل کو ہوا تھا، جس کے بعد رکنیت مہم شروع کی گئی۔ آن لائن طریقے سے ایپ کے ذریعے کی گئی رکنیت میں ہر نئے رکن کو 50 روپے رکنیت فیس بھی ادا کرنی تھی۔ 20 جون سے 19 جولائی تک چلائی گئی رکنیت مہم میں 15,37,527 نوجوانوں نے رکنیت فارم بھرا۔ ان میں سے 63,153 نوجوانوں نے رکنیت فیس جمع نہیں کروائی۔ رکنیت فیس کے ساتھ 14 لاکھ 74 ہزار 374 نوجوانوں نے رکنیت کے لیے فارم بھرا۔

یوتھ کانگریس میں صوبائی جنرل سکریٹری کے لیے 55 عہدوں پر 182 امیدوار میدان میں تھے۔ ان میں سے دھیرج سنگھ پریہار نے سب سے زیادہ 17,716 ووٹ حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande