
پریاگ راج، 6 نومبر (ہ س)۔ اترپردیش کے پریاگ راج ضلع کے گھورپور تھانہ علاقے میں جمعرات کو گندم کے کھیت میں ایک نوعمر لڑکی کی لاش ملی۔ اس کا گلا کاٹ کر قتل کیا گیا تھا۔ اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی۔
جمنا نگر کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس وویک چندر یادو نے بتایا کہ سریتا (15) کی لاش آج گھورپور کے کانتی گاؤں میں گندم کے کھیت سے ملی۔ اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم نے نعش کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ فرانزک ٹیم بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ نوجوان کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ہے۔ اہل خانہ کی جانب سے شکایت موصول ہونے پر مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی