بہار کے لکھی سرائے ضلع میں نائب وزیر اعلیٰ وجے سنہا کے قافلے پر حملہ
بہار کے لکھی سرائے ضلع میں نائب وزیر اعلیٰ وجے سنہا کے قافلے پر حملہپٹنہ، 6 نومبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے، جس میں 18 اضلاع کی 121 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران لکھی سرائے میں نائب وزیر اعلیٰ وجے چ
بہار کے لکھی سرائے ضلع میں نائب وزیر اعلیٰ وجے سنہا کے قافلے پر حملہ


بہار کے لکھی سرائے ضلع میں نائب وزیر اعلیٰ وجے سنہا کے قافلے پر حملہپٹنہ، 6 نومبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے، جس میں 18 اضلاع کی 121 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران لکھی سرائے میں نائب وزیر اعلیٰ وجے چودھری کے قافلے پر حملہ ہونے کی خبر آ رہی ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ نے اس حملے کے لیے آر جے ڈی کے حامیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔الزام ہے کہ آر جے ڈی کے حامیوں نے نائب وزیر اعلیٰ اور لکھی سرائے حلقہ سے بی جے پی امیدوار وجے کمار سنہا کی گاڑی کو گھیر لیا، ان پر چپل پھینکے، ’’مردہ آباد‘‘ کے نعرے لگائے اور انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔ پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ زبردست ہنگامہ دیکھنے کو ملا۔ ان کے قافلے پر پتھراؤ کی اطلاعات آرہی ہیں۔ وجے سنہا کے ساتھ نوک جھونک بھی ہوئی ہے۔حملے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بی جے پی امیدوار وجے کمار سنہا نے کہا، یہ آر جے ڈی کے غنڈے ہیں، این ڈی اے اقتدار میں آ رہی ہے... یہ غنڈے مجھے گاؤں جانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ وجے سنہا نے الزام لگایا کہ دلتوں اور پسماندہ لوگوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ وجے سنہا نے کہا کہ بدمعاشوں کے خلاف بلڈوزر کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ الیکشن کمیشن سے شکایت کریں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ جیتنے والے ہیں۔ انہوں نے میرے پولنگ ایجنٹ کو بھی بھگا دیا ہے اور اسے ووٹ دینے نہیں دیا گیا ۔ان کی غنڈہ گردی دیکھیں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande