
جموں, 6 نومبر (ہ س)۔
جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کو نگروٹہ اسمبلی حلقے کے ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ 11 نومبر کو بڑی تعداد میں اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کریں اور نیشنل کانفرنس کی جیت کو یقینی بنائیں۔
عمر عبداللہ نے یہ بات نیشنل کانفرنس کی امیدوار شمیِم بیگم کے حق میں منعقدہ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جو نگروٹہ ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہی ہیں۔واضح رہے کہ اکتوبر 2024 میں بی جے پی کے رکن اسمبلی دیویندر سنگھ رانا کے انتقال کے بعد اس نشست پر ضمنی انتخاب ناگزیر ہو گیا۔دریں اثنا، جلسے کے دوران آڈیو سسٹم میں خرابی کے باعث نیشنل کانفرنس کے رہنما کو اپنا خطاب مختصر کرنا پڑا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر