
پٹنہ، 6 نومبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔ 18 اضلاع کی 121 اسمبلی سیٹوں پر الیکشن لڑنے والے امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں بند ہو جائے گی۔ مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے لکھی سرائے اسمبلی حلقہ کے پولنگ مراکز نمبر 168، مڈل اسکول نمبر 2 مشرقی حصہ، برہیا میں اپنے حق رائے دہی کے استعمال کے بعد میڈیا سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت میں مندر نہیں بنے تو پاکستان میں بنیں گے۔ انہوں نے لالو یادو، تیجسوی یادو اور راہل گاندھی کو بھی نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ برقعہ پہنے والے ہر شخص کی جانچ ہونی چاہئے۔
حکومت بہارکے وزیر اور دربھنگہ اسمبلی سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار سنجے سراوگی نے اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد کہا کہ جو لوگ اقتدار میں نہیں آنا چاہتے (آر جے ڈی) ایسے جھوٹے وعدے کرتے ہیں... عوام ایسی باتوں کو سمجھتی ہے اور عام عوام وزیر اعظم مودی، وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور این ڈی اے کے ساتھ ہے۔
بہار کے نائب وزیر اعلیٰ اور لکھی سرائے اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار وجے کمار سنہا نے اپنےحق رائے دہی کا استعمال کرنے کے بعد کہا کہ یہ جمہوریت کا عظیم تہوار ہے اور عوامی عقیدے کے تہوار چھٹھ کے عظیم تہوار کے بعد بہار میں ہر کسی کو جمہوریت کے اس عظیم تہوار میں شرکت کا موقع ملا ہے۔ جس طرح ہم سماجی ہم آہنگی کے ساتھ چھٹھ پوجا مناتے ہیں، اسی طرح جمہوریت کے اس عظیم تہوار میں سب کو شرکت کرنی چاہیے۔ میں سب سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ بہار کا فخر بڑھائیں۔ یہ بہار کو بدنام کرنے والوں سے آزاد کرنے کا وقت ہے۔
بہار کے وزیر اور بانکی پور سے بی جے پی کے امیدوار نتن نوین نے پٹنہ کے دیگھا میں ملر ہائی اسکول بوتھ نمبر 394 اور 396 میں واقع پولنگ مراکز پر اپنا ووٹ ڈالا۔ مکامہ اسمبلی حلقہ سے آر جے ڈی امیدوار وینا دیوی اور سابق ایم پی سورج بھان سنگھ نے ووٹ ڈالنے سے پہلے پوجا کی۔ سابق ایم پی سورج بھان سنگھ نے کہا، ہم نے بھگوان سے آشیرواد مانگی ہے۔ آج ایک بڑا تہوار ہے۔ میں بہار کے تمام لوگوں سے آج بھائی چارہ دکھانے کی اپیل کرتا ہوں: پہلے ووٹ دیں، پھر ناشتہ کریں۔ بی جے پی لیڈر بھیکھو بھائی دلسانیا نے پٹنہ میں اپنا ووٹ ڈالا۔ مرکزی وزیر مملکت برائے زراعت رام ناتھ ٹھاکر نے سمستی پور اسمبلی کے کرپوری گرام گاؤں واقع گورنمنٹ پرائمری اسکول شیڈیولڈ کاسٹ ٹول کرپوری گرام کے پولنگ بوتھ نمبر 73 پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan