
علی گڑھ, 6 نومبر (ہ س)۔
حکومتِ ہند وزارتِ آیوش کی ایک ٹیم نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ دینیات کا دورہ کیا۔ ٹیم نے اس موقع پر شعبے کے اساتذہ سے مذہبی، سماجی اور فلاحی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیااس دوارن گفتگو کا سلسلہ تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہا۔دورے کے دوران ٹیم نے خاص طور پر ڈاکٹر ریحان اختر قاسمی سے ملاقات کی اور نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ، خواتین و بچوں کے حقوق، نکاح، اور خور و نوش کے مسائل پر تفصیل سے بات چیت کی۔ ڈاکٹر ریحان اختر قاسمی نے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں مختلف نکات پر وضاحت پیش کی، جسے ٹیم نے بڑے غور سے سنا اور سراہا۔ڈاکٹر ریحان نے بتایا کہ قرآن پاک میں کن درختوں کا ذکر ہے اور کن پھلوں کا ذکر ہے اور ان کے کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں، اور روزہ رکھنے سے انسان کس طرح کی بیماری سے محفوظ رہتا ہے،نماز دن میں کتنی بار پڑھی جاتی ہے اور اس کے کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں اور اسی طرح کھانے پینے میں کس طرح کی اشیا کا استعمال ہوتا ہے جیسے سوالات انکے انٹرویو میں شامل تھے جس کا انھیں قرآن کی روشنی میں جواب دیئے گئے ہیں۔مکالمے کے اختتام پر ٹیم نے شعبہ دینیات کے صدر پروفیسر راشید اور ان کی ٹیم سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر وزارتِ آیوش کی ٹیم نے شعبے کی علمی و فکری خدمات کی تعریف کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس طرح کے علمی و فکری تبادلے جاری رہیں گے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ