
جلپائی گوڑی، 6 نومبر (ہ س)۔
ضلع کے راج گنج باک میں ایس آئی آر کے دریان جنگ میں بڑی تعداد میں ووٹر کارڈ ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔ جمعرات کی صبح راج گنج بی ڈی او آفس کے پیچھے جنگل میں کئی ووٹر کارڈ پڑے پائے گئے۔ تاہم یہ ووٹر کارڈ کہاںکے ہیں یہ ایک معمہ بنی ہوئی ہے۔ قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں کہ انہیں وہاں کس نے اور کیوں پھینکا۔ علاقے کے کچھ مکینوں نے پہلے جنگل میں پڑے ان کارڈوں کو دیکھا۔ اطلاع ملتے ہی بی ڈی او آفس کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا اور تمام ووٹر کارڈ ضبط کر لیے۔ بی ڈی او آفس کے ہیڈ کلرک سنجیو رائے نے کہا کہ وہ اس معاملے سے لاعلم ہیں۔ اس معاملے پر صرف الیکشن انچارج ہی بول سکتے تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ