بہار شریف میں ہنگامہ، پرچی بانٹنے کا الزام، چار بی جے پی کارکن حراست میں
بہار شریف میں ہنگامہ، پرچی بانٹنے کا الزام، چار بی جے پی کارکن حراست میںنالندہ، 06 نومبر(ہ س)۔ بہار میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے۔ نالندہ میں ووٹنگ کے دوران ہلکا ہنگامہ دیکھنے کو ملا۔ بی جے پی کے چار کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ واقعہ بہار شر
بہار شریف میں ہنگامہ، پرچی بانٹنے کا الزام،حراست میں 4 بی جے پی کارکن گرفتار


بہار شریف میں ہنگامہ، پرچی بانٹنے کا الزام، چار بی جے پی کارکن حراست میںنالندہ، 06 نومبر(ہ س)۔ بہار میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے۔ نالندہ میں ووٹنگ کے دوران ہلکا ہنگامہ دیکھنے کو ملا۔ بی جے پی کے چار کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ واقعہ بہار شریف کے عنبر میں بوتھ نمبر 232-226 کے قریب پیش آیا۔ نالندہ ہیڈکوارٹر بہار شریف میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران بی جے پی کارکنوں کو حراست میں لینے کے بعد افراتفری مچ گئی۔ بہار تھانہ کے ایس آئی روی کمار نے میونسپل کارپوریشن علاقے کے وارڈ نمبر 16 میں بوتھ نمبر232-226 کے قریب پرچیاں بانٹنے والے چار لوگوں کو حراست میں لے لیا۔بہار شریف سے بی جے پی امیدوار ڈاکٹر سنیل کمار نے سب انسپکٹر پر آر جے ڈی کے حامی ہونے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسپکٹر انہیں جان بوجھ کر ہراساں کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر سنیل کمار نے بتایا کہ وہ عنبر تین موہانی میں تھے، جہاں ان کے کارکنان ان کے نام اور نمبر والی ووٹر سلپس تقسیم کر رہے تھے۔ دریں اثنا وارڈ 16 کے کونسلر کے نمائندے آشیش رنجن نے بتایا کہ وہ پولنگ بوتھ سے تقریباً 150 میٹر کے فاصلے پر تھے۔ انہوں نے کہا کہ بی ایل او نے گھر گھر پرچیاں نہیں پہنچائی تھیں، اس لیے وہ ووٹروں کی مدد کے لیے سلپس تیار کر رہے تھے۔آشیش رنجن نے الزام لگایا کہ انسپکٹر نے چار لوگوں کو زبردستی حراست میں لیا اور ان کا سارا سامان (ووٹر لسٹ اور پرچیاں) چھین لیں۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ایس آئی روی کمار نے انہیں جاننے کے باوجود ان کو دھمکیاں دیں۔ بہار کے پہلے مرحلے میں 18 اضلاع میں ووٹنگ ہو رہی ہے، جن میں گوپال گنج، سیوان، سارن، مظفر پور، دربھنگہ، سہرسہ، مدھے پورہ، سمستی پور، ویشالی، پٹنہ، بھوجپور، بکسر، نالندہ، شیخ پورہ، بیگوسرائے، لکھی سرائے، مونگیر اور کھگڑیا شامل ہیں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande