امرتسر اور دہلی سے لاپتہ ہونے والی دو نابالغ لڑکیاں ملیں ،اہل خانہ کے سپرد
نئی دہلی، 5 نومبر (ہ س):۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ کے انسداد انسانی اسمگلنگ یونٹ (اے ایچ ٹی یو) نے دو الگ الگ معاملات میں دو لاپتہ نابالغ لڑکیوں کو کامیابی کے ساتھ بازیاب کرایا ہے اور انہیں ان کے خاندانوں سے ملایا ہے۔ ایک لڑکی کو امرتسر (پنجاب)
امرتسر اور دہلی سے لاپتہ ہونے والی دو نابالغ لڑکیاں ملیں ،اہل خانہ کے سپرد


نئی دہلی، 5 نومبر (ہ س):۔

دہلی پولیس کی کرائم برانچ کے انسداد انسانی اسمگلنگ یونٹ (اے ایچ ٹی یو) نے دو الگ الگ معاملات میں دو لاپتہ نابالغ لڑکیوں کو کامیابی کے ساتھ بازیاب کرایا ہے اور انہیں ان کے خاندانوں سے ملایا ہے۔ ایک لڑکی کو امرتسر (پنجاب) اور دوسری کو دہلی کے علاقے نجف گڑھ سے بحفاظت بازیاب کرایاگیا۔ دونوں صورتوں میں، پولیس نے تکنیکی نگرانی اور مسلسل کوششوں کے ذریعے کامیابی حاصل کی۔

کرائم برانچ کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس پنکج کمار کے مطابق، پہلا معاملہ چانکیہ پوری تھانہ علاقے سے لاپتہ ہونے والی 15 سالہ لڑکی کا ہے۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے کرائم برانچ کی اے ایچ ٹی یو یونٹ نے جانچ اپنے ہاتھ میں لے لی۔ پیش رفت کے بعد پولیس امرتسر (پنجاب) پہنچی اور لڑکی کو امرکوٹ کے علاقے میں کرائے کے مکان سے برآمد کر لیا۔ تفتیش سے معلوم ہوا کہ لڑکی کا رابطہ اسی عمارت میں رہنے والے ایک نوجوان سے ہوا تھا اور اس کے لالچ میں گھر والوں کو بتائے بغیر گھر سے چلی گئی۔ پولیس نے لڑکی کو بحفاظت اہل خانہ کے حوالے کر دیا۔

دوسرا معاملہ علی پور تھانہ علاقہ کا ہے، جہاں 31 جولائی 2025 کو ایک 15 سالہ لڑکی لاپتہ ہوگئی تھی۔ کیس درج ہونے کے بعد انسپکٹر منوج دہیا، خاتون کانسٹیبل انجو، اور کانسٹیبل دھرم راج پر مشتمل ٹیم نے تحقیقات شروع کیں۔ پولیس نے اہل خانہ، رشتہ داروں اور جاننے والوں سے پوچھ گچھ کی اور کال ڈیٹیل ریکارڈ کا تجزیہ کیا۔ تکنیکی جانچ میں پتہ چلا کہ لڑکی گھمن ہیڑا گاو¿ں، نجف گڑھ، دہلی میں ہے ۔ ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر اسے بازیاب کرایا۔ تفتیش سے معلوم ہوا کہ وہ خاندانی جھگڑے کی وجہ سے گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی اور گزشتہ چند ماہ سے گھر کے کام کاج کر کے اکیلی رہ رہی تھی۔ لڑکی نے ساتویں جماعت کے بعد اسکول چھوڑ دیا تھا اور اس کے والدین مزدوری کرتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande