کانگریس کے تربیتی کیمپ کے چوتھے دن ضلع صدور اور ارکان اسمبلی نے قبائلی علاقوں میں رابطہ و مکالمہ پروگرام منعقد کیا
کانگریس کے تربیتی کیمپ کے چوتھے دن ضلع صدور اور ارکان اسمبلی نے قبائلی علاقوں میں رابطہ و مکالمہ پروگرام منعقد کیا بھوپال، 5 نومبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے پچمڑھی میں جاری کانگریس کے تنظیم سازی تربیتی کیمپ کے چوتھے دن بدھ کو پیپریا اسمبلی حلقے میں ضل
کانگریس کے تربیتی کیمپ کے چوتھے دن قبائلی علاقوں میں رابطہ و مکالمہ پروگرام


کانگریس کے تربیتی کیمپ کے چوتھے دن ضلع صدور اور ارکان اسمبلی نے قبائلی علاقوں میں رابطہ و مکالمہ پروگرام منعقد کیا

بھوپال، 5 نومبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے پچمڑھی میں جاری کانگریس کے تنظیم سازی تربیتی کیمپ کے چوتھے دن بدھ کو پیپریا اسمبلی حلقے میں ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر اور ارکان اسمبلی نے علاقے کے مختلف گاوں کا دورہ کیا۔ اس دورے کا بنیادی مقصد قبائلی اور دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے حقیقی مسائل کو قریب سے سمجھنا، حکومت کی اسکیموں کے حقیقی نفاذ کا جائزہ لینا اور دیہی ترقی کی رفتار کا تخمینہ لگانا تھا۔

مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے میڈیا محکمہ نے پریس نوٹ جاری کر کے بتایا کہ صوبائی کانگریس کمیٹی کے ضلع صدور اور ارکان اسمبلی کے گروپ نے گاوں گاوں جا کر مقامی عوام سے براہِ راست رابطہ کیا۔ انہوں نے گاوں والوں سے پوچھا کہ آیا حکومت کی اسکیمیں واقعی مستحقین تک پہنچ رہی ہیں یا نہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پنچایت نظام، دیہی ترقی کے کام، تعلیم، صحت کی سہولیات، پینے کے پانی کی صورتحال اور روزگار سے متعلق اسکیموں کی حقیقی صورت حال کا جائزہ لیا۔

کانگریس کا دعویٰ ہے کہ کئی مقامات پر اسکیموں کے فوائد محدود سطح تک ہی پہنچ رہے ہیں، جبکہ بعض گاوں میں بنیادی سہولیات کی شدید کمی دیکھی گئی۔ اس پر کانگریس کے عہدیداروں نے کہا کہ پارٹی ہر سطح پر گاوں والوں کی آواز کو موثر انداز میں اٹھائے گی اور ان مسائل کے حل کو یقینی بنانے کے لیے حکومت پر دباو ڈالے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande