مدھیہ پردیش کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے وقف تھے آنجہانی ارجن سنگھ: وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی ارجن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا بھوپال، 5 نومبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے بدھ کی صبح مدھیہ پردیش اسمبلی پہنچ کر صوبے کے سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی ارجن سنگھ کے یوم پیدائش
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی ارجن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔


وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی ارجن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔


وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی ارجن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا

بھوپال، 5 نومبر (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے بدھ کی صبح مدھیہ پردیش اسمبلی پہنچ کر صوبے کے سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی ارجن سنگھ کے یوم پیدائش کے موقع پر ان کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر اسمبلی اسپیکر نریندر سنگھ تومر، اپوزیشن لیڈر امنگ سنگھار، سابق اسمبلی اسپیکر گریش گوتم، ارکان اسمبلی رامیشور شرما، بھگوان داس سبنانی، آنجہانی ارجن سنگھ کے فرزند اور رکن اسمبلی اجے سنگھ راہل، اہلِ خانہ سمیت عوامی نمائندے اور اسمبلی افسران موجود تھے۔

وزیر اعلی ڈاکٹر یادو نے اپنے پیغام میں کہا کہ آنجہانی ارجن سنگھ مدھیہ پردیش کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے وقف رہنما تھے۔ انہوں نے پورے صوبے کی ترقی کے لیے متعدد دور اندیش فیصلے کیے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مدھیہ پردیش کی سیاست میں آنجہانی ارجن سنگھ کا اہم کردار رہا ہے۔ وہ 1980 کی دہائی میں سب سے بااثر شخصیات میں شامل تھے اور تین مرتبہ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ اور پنجاب کے گورنر بھی رہے۔ مرکزی انسانی وسائل کے فروغ وزیر کی حیثیت سے ان کا ملک کی ترقی میں نمایاں کردار رہا۔ وہ ہمیشہ غریبوں کی بہبود اور پسماندہ طبقے کے ساتھ کھڑے نظر آئے اور محروم طبقے کے حقوق کے لیے جدوجہد میں پیش پیش رہے۔ انہوں نے تعلیم کے میدان میں قابل ذکر خدمات انجام دیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آنجہانی ارجن سنگھ کی 95ویں جینتی کے موقع پر ہم سب ان کی نیک یادوں کو عقیدت کے ساتھ یاد کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande