
کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں دہشت گردوں اور فورسز کے مابین جھڑپ شروع
جموں، 5 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کشتواڑ کے کلا بان جنگل، نیدگام کے علاقے میں جھڑپ شروع ہوگئی۔ یہ علاقہ تحصیل چھاترو، ضلع کشتواڑ کے تحت آتا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، تصادم اس وقت شروع ہوا جب فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر علاقے میں مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا۔ اس دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔وائٹ نائٹ کور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ چھاترو آپریشن کے دوران، جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں دہشت گردوں سے رابطہ قائم ہوا ہے۔ علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق، علاقے میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور جنگل کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر