
نئی دہلی، 5 نومبر (ہ س)۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، ممبرپارلیمنٹ راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے گرو نانک دیو جی کے پرکاش پرو کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی۔ ان رہنماو¿ں نے ایکس پر پوسٹ کر گرو نانک دیو جی کی تعلیمات کو انسانیت کے لیےباعث ترغیب قرار دیا اور کہا کہ ان کا ہمدردی، محبت، خدمت اور ”سربت دا بھلا“ کا پیغام آج بھی معاشرے کو متحد کرتا ہے۔
ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ گرو نانک دیو جی کی لازوال تعلیمات نے نہ صرف سکھ مذہب کی بنیاد رکھی بلکہ پوری انسانیت کو اتحاد، ہمدردی، بے لوث خدمت اور مساوات کا پیغام بھی دیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ گرو نانک دیو جی کی ہمدردی، محبت، ہم آہنگی اور ’سربت دا بھلا‘ کی تعلیمات ہم سب کے لیے ہمیشہ رہنما رہیں گی۔ ان کے نظریات انسانیت کو ہم آہنگی اور خدمت کے راستے پر چلنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ گرو نانک دیو جی نے دنیا کو محبت، ہمدردی، خدمت، امن، مساوات اور اخلاقیات کا راستہ دکھایا۔ انہوں نے پرکاش پرو پر تمام ہم وطنوں کو نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد