
نئی دہلی، 5 نومبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو بہار کی لوک گلوکارہ کوکیلا شاردا سنہا کو ان کی پہلی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ شاردا سنہا نے لوک گیتوں کے ذریعے بہار کے فن اور ثقافت کو ایک نئی شناخت دی، جس کے لیے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
وزیر اعظم مودی نے ایکس پر لکھا، “بہار کوکیلا شاردا سنہا کو ان کی پہلی برسی پر دلی خراج عقیدت۔ انہوں نے لوک گیتوں کے ذریعے بہار کے فن اور ثقافت کو ایک نئی شناخت دی، جس کے لیے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ چھٹھ کے عظیم تہوار سے جڑے ان کے سریلےگیت ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں نقش رہیں گے۔“
غور طلب ہے کہ شاردا سنہا کو بہار کی لوک ثقافت کی پہچان مانا جاتا ہے۔ انہوں نے چھٹھ تہوار سمیت کئی روایتی تہواروں کے لیے لافانی لوک گیت گائے، جس نے اسے ملک گیر مقبولیت حاصل کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد