چھاترو میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں ایک فوجی جوان زخمی
چھاترو میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں ایک فوجی جوان زخمی جموں، 5 نومبر (ہ س)۔ کشتواڑ ضلع کے چھاترو سب ڈویژن کے نیدگام کے کلابان جنگلاتی علاقے میں بدھ کی صبح شروع ہونے والے مسلح تصادم کے دوران ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق،
Encounter


چھاترو میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں ایک فوجی جوان زخمی

جموں، 5 نومبر (ہ س)۔ کشتواڑ ضلع کے چھاترو سب ڈویژن کے نیدگام کے کلابان جنگلاتی علاقے میں بدھ کی صبح شروع ہونے والے مسلح تصادم کے دوران ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، آپریشن کے دوران ایک اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہوا جسے فوری طور پر علاج و معالجہ کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

اس سے قبل وائٹ نائٹ کور نے ایکس پر اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر جموں و کشمیر پولیس کے اشتراک سے ’آپریشن چھاترو‘ کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ صبح کے ابتدائی اوقات میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے رابطہ قائم کیا جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آپریشن ابھی جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande