ارب پتی ایلون مسک کا قریبی ساتھی امریکی خلائی ادارہ ناسا کا سربراہ مقرر
واشنگٹن،05نومبر(ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز ٹروتھ سوشل کے ذریعے اعلان کیا کہ وہ ارب پتی ایلون مسک کے قریبی ساتھی جیرڈ آئزک مین کو امریکی خلائی ادارے ناسا کی قیادت کے لیے دوبارہ نامزد کر رہے ہیں۔ یہ فیصلہ گذشتہ مئی میں ان کی نامزدگی
ارب پتی ایلون مسک کا قریبی ساتھی امریکی خلائی ادارہ ناسا کا سربراہ مقرر


واشنگٹن،05نومبر(ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز ٹروتھ سوشل کے ذریعے اعلان کیا کہ وہ ارب پتی ایلون مسک کے قریبی ساتھی جیرڈ آئزک مین کو امریکی خلائی ادارے ناسا کی قیادت کے لیے دوبارہ نامزد کر رہے ہیں۔ یہ فیصلہ گذشتہ مئی میں ان کی نامزدگی کی واپسی کے بعد سامنے آیا ہے۔ریپبلکن صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ آئزک مین ناسا کو ایک نئے اور جرات مندانہ دور کی طرف لے جانے کے لیے بہترین شخص ہیں۔گذشتہ مئی میں ٹرمپ نے آئزک مین پر یہ الزام لگاتے ہوئے کہ انھوں نے ڈیمو کریٹس کو چندہ دیا تھا، ان کی نامزدگی واپس لے لی تھی۔اگر سینیٹ نے ان کی تقرری کی توثیق کر دی، تو آئزک مین وزیرِ ٹرانسپورٹ شون ڈیفی کی جگہ ناسا کے قائم مقام سربراہ کے طور پر ذمہ داری سنبھالیں گے۔ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا کہ جیرڈ کا خلا سے لگاو¿، خلا نورد کے طور پر اس کا تجربہ، کائنات کے رازوں کی تلاش اور خلائی معیشت کو فروغ دینے کے لیے اس کی لگن اسے ناسا کی قیادت کے لیے ایک مثالی امیدوار بناتی ہے۔ارب پتی کاروباری شخصیت جو ایلون مسک کے قریبی ساتھی ہیں، انھیں مئی کے آخر میں اس عہدے سے نکال دیا گیا تھا، یہ فیصلہ ٹرمپ اور مسک کے درمیان بجٹ بل کے معاملے پر ہونے والے اختلاف سے قبل سامنے آیا تھا۔ٹرمپ نے اس تبدیلی کی وجہ یہ بتائی کہ آئزک مین ایک ڈیموکریٹ ہیں، جنہوں نے کبھی کسی ریپبلکن انتخابی مہم کی حمایت نہیں کی۔ٹرمپ نے مزید کہا : مجھے یہ بھی مناسب نہیں لگا کہ مسک کا اتنا قریبی دوست، جو خود خلا سے متعلق کام کرتا ہے، ناسا جیسی ایجنسی کی قیادت کرے۔ایلون مسک اور ٹرمپ پہلے بہت قریبی تعلق رکھتے تھے، دنیا کے امیر ترین شخص مسک نے ریپبلکن صدارتی مہم میں 270 ملین ڈالر سے زائد عطیہ کیا تھا، وہ وفاقی اخراجات میں کمی کے لیے گورنمنٹ ایفیشنسی کمیٹی کی سربراہی بھی کر چکے ہیں، وہ اکثر وائٹ ہاو¿س کے دفتر میں مدعو کیے جاتے تھے۔آئزک مین جو 4 پیمنٹس نامی کمپنی کے بانی ہیں ،ان کی عمر 42 سال ہے، انھوں نے خلائی سفر کے تجارتی میدان میں ایک نمایاں شخصیت کے طور پر اپنی پہچان بنائی ہے، خصوصاً سپیس ایکس (SpaceX) کے ساتھ اپنے قابلِ ذکر تعاون کے ذریعے۔ستمبر میں آئزک مین نے اس وقت تاریخ رقم کی، جب وہ کرو ڈریگن خلائی جہاز سے باہر نکل کر زمین کو خلا سے دیکھ رہے تھے، انہوں نے خلائی جہاز کے بیرونی ڈھانچے کو تھام رکھا تھا۔یہ پہلا موقع تھا جب کسی عام شہری اور غیر پیشہ ور خلا باز نے خلا میں چہل قدمی کی تھی

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande