پلوامہ پولیس کا غیر قانونی کان کنی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، گاڑیاں ضبط، مقدمات درج
سرینگر 03نومبر ، (ہ س )۔معدنیات کی غیر قانونی کان کنی اور نقل و حمل کے خلاف ایک مسلسل مہم میں، پلوامہ پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طریقے سے معدنیات نکالنے اور نقل و حمل کی سرگرمیوں میں ملوث متعدد گاڑیوں کو ضبط کیا۔پولیس بیان کے مطا
تصویر


سرینگر 03نومبر ، (ہ س )۔معدنیات کی غیر قانونی کان کنی اور نقل و حمل کے خلاف ایک مسلسل مہم میں، پلوامہ پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طریقے سے معدنیات نکالنے اور نقل و حمل کی سرگرمیوں میں ملوث متعدد گاڑیوں کو ضبط کیا۔پولیس بیان کے مطابق تھانہ لتر کی پولیس پارٹی نے نکلورہ لتر کے قریب رامبیارا نالہ سے ریت کو غیر قانونی طریقے سےنکالنے میں ملوث دو جے سی بی، ایک لوڈر اور دو ٹریکٹر قبضے میں لے لیے۔ اس سلسلے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 92/2025 پولیس اسٹیشن لتر میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ اسی طرح بونیرہ میں قائم ایک ناکے پر پولیس نے پتھروں سے لدی دو ڈمپر گاڑیوں کو روک لیا۔ انکوائری کرنے پر معلوم ہوا کہ گاڑیاں رائلٹی سلپس کے بغیر سامان لے جا رہی تھیں۔ جس کے نتیجے میں دونوں ڈمپرز کو ضبط کر لیا گیا۔ ایف آئی آر نمبر 259/2025 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولس اسٹیشن پلوامہ میں درج کیا گیا ہے۔ پلوامہ پولیس غیر قانونی کان کنی میں ملوث عناصر کے خلاف سختی سے کارروائی کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے اور عوام سے قدرتی وسائل کے تحفظ میں تعاون کرنے کی اپیل کرتی ہے۔۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande