
علی گڑھ, 3 نومبر (ہ س)۔
اے ایم یو کے شعبہ ارضیات کے تین طلبہ نے اپنی محنت اور صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے یونین پبلک سروس کمیشن (یوپی ایس سی)، حکومتِ ہند کے زیرِ اہتمام منعقد کئے جانے والے کمبائنڈ جیو سائنٹسٹ امتحان 2025 میں کامیابی حاصل کی ہے۔
کامیاب امیدواروں میں مسٹر کمیل احمد (آل انڈیا رینک 7) شامل ہیں جن کا انتخاب جیولوجسٹ، گروپ اے کے طور پر ہوا ہے، جبکہ مس اسما معصوم (آل انڈیا رینک 17) اور مس اذکا عظمیٰ (آل انڈیا رینک 20) کا انتخاب سائنٹسٹ-بی (ہائیڈرو جیالوجی)، گروپ اے کے طور پر کیا گیا ہے۔ امیدواروں کو پری، مین اور انٹرویو کے مراحل سے گزرنا پڑا۔
شعبہ ارضیات کے چیئرمین پروفیسر راشد عمر نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ان کی محنت، علمی امتیاز اور شعبہ کے اساتذہ کی مسلسل رہنمائی کا ثمرہ ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ