فرضی مسلم ووٹروں پر خاموشی، بی جے پی رہنما کا الزام
فرضی مسلم ووٹروں پر خاموشی، بی جے پی رہنما کا الزام ممبئی، 3 نومبر(ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور ریاستی وزیر آشیش شیلار نے الزام عائد کیا ہے کہ مہاراشٹر نونرمان سینا اور مہا وکاس اگھاڑی ووٹر لسٹوں میں درج فرضی مسلم
فرضی مسلم ووٹروں پر خاموشی، بی جے پی رہنما کا الزام


فرضی مسلم ووٹروں پر خاموشی، بی جے پی رہنما کا الزام

ممبئی، 3 نومبر(ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور ریاستی

وزیر آشیش شیلار نے الزام عائد کیا ہے کہ مہاراشٹر نونرمان سینا اور مہا وکاس

اگھاڑی ووٹر لسٹوں میں درج فرضی مسلم ووٹروں کے تعلق سے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں

جبکہ صرف مبینہ جعلی ہندو ووٹروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ شیلار نے کہا کہ یہ رویہ

جانب دارانہ ہے اور اس کے نتیجے میں گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں کئی ایم وی اے امیدواروں

کو جیت ملی۔

میڈیا

سے گفتگو کرتے ہوئے شیلار نے کہا کہ جن حلقوں میں فرضی ووٹوں کا ذکر کیا جا رہا ہے

وہاں 31 اسمبلی نشستوں پر مسلم ووٹروں کی مشتبہ انٹریاں موجود ہیں، لیکن ایم این ایس

اور ایم وی اے صرف ہندو ناموں کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بی جے پی نے

انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظرثانی (ایس آئی آر) مہم شروع کی ہے اور یاد دلایا کہ

کانگریس نے اسی عمل کی بہار میں مخالفت کی تھی۔ شیلار نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے اور

راج ٹھاکرے کو بھی شفاف ووٹنگ کے لیے یہ قدم سپورٹ کرنا چاہیے۔

انہوں

نے کہا کہ ہمارا مقصد کسی برادری کو نشانہ بنانا نہیں بلکہ ووٹر فہرستوں سے تمام غلط

اندراجات دور کرنا ہے لیکن اپوزیشن صرف مراٹھی اور ہندو ووٹروں کے ریکارڈ کی

درستگی پر زور دے رہی ہے، جو غلط اور تفریق پیدا کرنے والا رویہ ہے۔ شیلار نے اسے

’’ووٹ جہاد‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پالیسی کے ذریعے سیاسی فائدہ اٹھانے کی

کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم وی اے اور ایم این ایس بلدیاتی انتخابات

کو ووٹر لسٹ کی درستگی تک مؤخر کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ اصل ضرورت یہ ہے کہ

تمام سیاسی جماعتیں بی ایل او سطح پر فہرستوں کی جانچ میں حصہ لیں اور جعلی ووٹروں

کو ووٹ ڈالنے سے روکا جائے۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande