گاندربل کے گاڈورہ میں اسمارٹ میٹروں کی تنصیب کے خلاف خواتین کا احتجاج
گاندربل کے گاڈورہ میں اسمارٹ میٹروں کی تنصیب کے خلاف خواتین کا احتجاج سرینگر، 3 نومبر(ہ س)۔ وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے گاڈورہ علاقے میں پیر کو اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب کئی خواتین اسمارٹ بجلی میٹروں کی جاری تنصیب کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں۔ مشت
گاندربل کے گاڈورہ میں اسمارٹ میٹروں کی تنصیب کے خلاف خواتین کا احتجاج


گاندربل کے گاڈورہ میں اسمارٹ میٹروں کی تنصیب کے خلاف خواتین کا احتجاج

سرینگر، 3 نومبر(ہ س)۔ وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے گاڈورہ علاقے میں پیر کو اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب کئی خواتین اسمارٹ بجلی میٹروں کی جاری تنصیب کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں۔ مشتعل خواتین نے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے خلاف نعرے لگائے اور غریب گھرانوں پر اسمارٹ میٹر لگانے کو عوام دشمن اقدام قرار دینے پر غصے کا اظہار کیا۔ پلے کارڈز اٹھائے ہوئے اور نعرے لگاتے ہوئے مظاہرین نے تنصیب کی مہم کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کچھ دیر کے لیے مقامی سڑک کو بلاک کر دیا۔ خواتین نے کہا کہ انہوں نے ایسی پالیسیوں سے راحت کی امید کے ساتھ نیشنل کانفرنس حکومت کو ووٹ دیا تھا لیکن الزام لگایا کہ انتظامیہ عوامی خدشات کو دور کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ ہمارے مسائل سنے جائیں گے اور زبردستی اسمارٹ میٹر نہیں لگائے جائیں گے لیکن اب حکام اپنے وعدوں کے خلاف جا رہے ہیں۔‘‘ مکینوں نے دعویٰ کیا کہ سمارٹ میٹروں کی تنصیب سے بجلی کے بل بڑھ جائیں گے جس سے کم آمدنی والے خاندانوں پر مالی بوجھ بڑھے گا۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کی زیر قیادت انتظامیہ اور این سی قیادت سے اپیل کی کہ وہ مداخلت کریں اور عام لوگوں کے وسیع تر مفاد میں فیصلے پر نظر ثانی کریں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande