
علی گڑھ, 3 نومبر (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ سرجری کے پروفیسر سید امجد علی رضوی کو ان کی معمول کی ذمہ داریوں کے ساتھ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و اسپتال کے پرنسپل اور چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (سی ایم ایس) کے عہدے کی ذمہ داری سپرد کی گئی ہے۔ پروفیسر رضوی 4 نومبر 2025 سے 16 دسمبر 2025 تک، اپنی سبکدوشی یا آئندہ احکامات تک، اس عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ