
دہرادون، 3 نومبر (ہ س)۔
اتراکھنڈ اسمبلی کا خصوصی اجلاس پیر کو ریاست کے قیام کی سلور جبلی کے موقع پر قومی ترانے کے ساتھ شروع ہوا۔ صدرجمہوریہ کے خطاب سے پہلے گورنر گرمیت سنگھ، وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی، اسمبلی اسپیکر ریتو بھوشن کھنڈوری اور اپوزیشن لیڈر یشپال آریہ نے ان کا استقبال کیا۔
گورنر گرمیت سنگھ نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ ریاست نے اپنے 25 سالہ سفر میں کئی سنگ میل حاصل کیے ہیں۔ ریاست صحت، تعلیم، سیاحت، سائنس اور خواتین کو بااختیار بنانے سمیت دیگر شعبوں میں بلندیوں پر پہنچ چکی ہے۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ ریاست کے قیام کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر اتراکھنڈ اسمبلی کا یہ خصوصی اجلاس ریاست کی ترقی کے سفر پر تبادلہ خیال کرے گا اور مستقبل کے لیے روڈ میپ تیار کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اتراکھنڈ نے گزشتہ 25 سالوں میں مختلف شعبوں میں کئی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ یہ دور معاشی ترقی، گڈ گورننس، سماجی انصاف اور خواتین کی بہبود میں نمایاں رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ