پھلٹن ڈاکٹر کی موت پر اپوزیشن برہم ، ایس آئی ٹی پر اعتراض، عدالتی جانچ کا مطالبہ
پھلٹن ڈاکٹر کی موت پر اپوزیشن برہم، ایس آئی ٹی پر اعتراض، عدالتی جانچ کا مطالبہممبئی ، 3 نومبر(ہ س)۔ ستارا کے پھلٹن ڈسٹرکٹ سب اسپتال میں ایک خاتون ڈاکٹر کی خودکشی کے بعد ریاستی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔ اپوزیشن جماعتیں ا
پھلٹن ڈاکٹر کی موت پر اپوزیشن برہم ، ایس آئی ٹی پر اعتراض، عدالتی جانچ کا مطالبہ


پھلٹن ڈاکٹر کی موت پر اپوزیشن برہم، ایس آئی ٹی پر اعتراض، عدالتی جانچ کا مطالبہممبئی

، 3 نومبر(ہ س)۔ ستارا کے پھلٹن ڈسٹرکٹ سب اسپتال میں ایک

خاتون ڈاکٹر کی خودکشی کے بعد ریاستی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔ اپوزیشن جماعتیں

اس کیس میں پولیس کے کردار پر سوال اٹھا رہی ہیں اور اس بات پر زور دے رہی ہیں کہ

تفتیش مکمل طور پر غیر جانبدار ادارے کے سپرد کی جائے۔ ان کا مؤقف ہے کہ ہائی کورٹ

کے ریٹائرڈ جج کی نگرانی میں جانچ ہی سچائی سامنے لا سکتی ہے کیونکہ اس معاملے میں

پولیس اہلکاروں پر ہی سنگین الزامات ہیں۔نیشنلسٹ

کانگریس پارٹی (شرد پوار دھڑا) کی رکن پارلیمنٹ سپریہ سولے پیر کو متوفی ڈاکٹر کے

گھر پہنچیں اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر ایم پی بجرنگ سوناونے اور

دیگر پارٹی کارکن موجود تھے۔ سپریہ سولے نے کہا کہ ایک قابل اور خدمت گزار ڈاکٹر بیٹی

کی جان گئی ہے اور موجودہ ایس آئی ٹی چونکہ پولیس کی سربراہی میں ہے جبکہ ملزم بھی

پولیس افسر ہیں، اس لیے اس جانچ پر اعتماد کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا

کہ بامبے ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج کو اس تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا جائے

تاکہ انصاف ہوتا دکھائی دے۔ بجرنگ سوناونے نے اعلان کیا کہ وہ اس مسئلے کو پارلیمنٹ

میں اٹھائیں گے۔شیو سینا

(یو بی ٹی) کی رہنما سشما آندھرے نے بھی پھلٹن پولیس اسٹیشن میں افسران سے ملاقات

کی اور تشویش ظاہر کی کہ ایس آئی ٹی کی سربراہی آئی پی ایس افسر تیجسوی ستپوتے کے

سپرد ہے، جو ماضی میں اسی مقام پر تعینات تھے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب ان کا

اسی خطے سے تعلق رہا ہے تو کیا وہ بے خوف اور غیر جانب دار تفتیش کر پائیں گے۔

آندھرے نے بتایا کہ متاثرہ خاندان نے الزام لگایا ہے کہ پی ایس آئی پاٹل بھی اس

معاملے میں ملوث ہیں لیکن پولیس ان کے خلاف شکایت درج نہیں کر رہی۔ انہوں نے بھی

عدالتی جانچ کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ یہی واحد طریقہ ہے جس سے انصاف ممکن ہے۔اسی

دوران اورنگ آباد اور نائیر اسپتال کے ڈاکٹروں نے پھلٹن اسپتال کے ڈاکٹر کی خودکشی

پر احتجاج کرتے ہوئے اپنے مطالبات پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ تفتیش ہائی کورٹ کے

سابق جج سے کرائی جائے اور متاثرہ ڈاکٹر کے اہل خانہ میں سے ایک فرد کو سرکاری

نوکری دی جائے۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ جب تک طبی عملے کو انصاف اور تحفظ نہیں ملے گا،

اس طرح کے واقعات کا خدشہ برقرار رہے گا اور حکومت کو فوری قدامات کرنا ہوں گے۔ہندوستھان

سماچار--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande