محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش کی پیشنگوئی کی
جموں, 3 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم بنیادی طور پر خشک رہا ۔وہیں محکمہ موسمیات نے پیر کو پیش گوئی کی ہے کہ جموں و کشمیر میں 3 نومبر تک موسم عام طور پر خشک رہے گا، تاہم 4 اور 5 نومبر کے دوران بالائی علاقوں میں کہی
محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش کی پیشنگوئی کی


جموں, 3 نومبر (ہ س)۔

جموں و کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم بنیادی طور پر خشک رہا ۔وہیں محکمہ موسمیات نے پیر کو پیش گوئی کی ہے کہ جموں و کشمیر میں 3 نومبر تک موسم عام طور پر خشک رہے گا، تاہم 4 اور 5 نومبر کے دوران بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ کے مطابق 4 اور 5 نومبر کو موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور کشمیر کے مختلف مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش یا برف باری جبکہ جموں کے بعض علاقوں میں بھی شام 4 نومبر سے صبح 5 نومبر تک ہلکی بارش کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 6 سے 15 نومبر تک موسم دوبارہ خشک رہنے کی توقع ہے، جس سے عوام کو عارضی طور پر موسم کی خرابی سے نجات ملے گی۔محکمہ کی جانب سے جاری ایک ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ 4 نومبر کی شام کو بعض مقامات پر گرج چمک، تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

متعلقہ محکمہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مزید کہا کہ 5 نومبر سے وادی سمیت کئی علاقوں میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہو گی۔محکمہ موسمیات نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 4 نومبر کو متوقع بارش کے پیش نظر زرعی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل رکھیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande