چھگن بھجبل کی دل کی کامیاب سرجری ، ایشین ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں علاج جاری
ممبئی ، 3 نومبر(ہ س)۔ مہاراشٹر کے خوراک، شہری سپلائی اور صارفین کے تحفظ کے وزیر چھگن بھجبل کا آج ایشین ہارٹ انسٹی ٹیوٹ، ممبئی میں دل کا کامیاب آپریشن ہوا۔ معروف ہارٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر رماکانت پانڈا اور ان کی ٹیم نے سرجر
MINISTER   BHUJBAL HEART SURGERY


ممبئی

، 3 نومبر(ہ س)۔

مہاراشٹر کے خوراک، شہری سپلائی اور صارفین کے

تحفظ کے وزیر چھگن بھجبل کا آج ایشین ہارٹ انسٹی ٹیوٹ، ممبئی میں دل کا کامیاب آپریشن

ہوا۔ معروف ہارٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر رماکانت پانڈا اور ان کی ٹیم نے سرجری انجام دی۔

اسپتال کے مطابق بھجبل اس وقت صحت یابی کی بہترین حالت میں ہیں۔

ڈاکٹروں

نے انہیں آئندہ دنوں میں مکمل آرام کرنے اور کسی بھی قسم کی ملاقات نہ کرنے کی ہدایت

دی ہے تاکہ صحت کی بحالی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔ ماہرین نے بتایا کہ بھجبل کی

حالت مطمئن کن ہے اور ان میں تیزی سے بہتری دیکھی جا رہی ہے۔

بھجبل

کے دفتر کے جاری بیان میں کہا گیا کہ وہ بہت جلد صحت مند ہو کر دوبارہ ذمہ داریاں

سنبھالیں گے اور معمول کے مطابق سرکاری سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande