
نئی دہلی، 3 نومبر (ہ س)۔ عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پیر کو ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کو ان کی تاریخی ورلڈ کپ جیت پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو اپنی خواتین ستاروں پر فخر ہے۔
اروند کیجریوال نے سوشل میڈیا پر ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے پوسٹ کیا اور پوری قوم سے فخر محسوس کرنے کا مطالبہ کیا۔ کیجریوال نے اپنی پوسٹ میں لکھاکہ ”ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کو ان کی تاریخی ورلڈ کپ جیت پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔“
انہوں نے دیپتی شرما کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ”یہ میچ جیتنے والا جادو اور واقعی شاندار تھا۔ پوری ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل یقین صبر، ٹیلنٹ اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔“
کیجریوال نے کہا کہ یہ جیت ہندوستانی خواتین کرکٹ کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ فائنل میچ میں دیپتی شرما کی شاندارگیندبازی اور بلے بازی نے ٹیم کو فیصلہ کن برتری دلائی۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد