
حیدرآباد ، 3 نومبر(ہ س)۔
تلنگانہ جاگروتی تنظیم کی صدرکویتا نے رنگاریڈی ضلع میں آج صبح پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں 20 سے زائد افراد کی ہلاکت پرگہرے دکھ کااظہارکیا ہے۔انہوں نے مہلوکین کے ارکان خاندان سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہارکیا ہے۔ سوشیل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پرسرگرم کویتا نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں حکومت سے مطالبہ ہے کہ حادثہ میں زخمی ہونے والے مسافروں کو فوراًبہترین علاج فراہم کیا جائے اورمہلوکین کے خاندانوں کی بھرپورمدد کی جائے تاکہ وہ اپنے غم کوکچھ حد تک کرسکیں۔انھوں نے کہا کہ حکومتی مشنری کوفوری اس جانب متوجہ ہونے کی سخت ضرورت ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق