ویمنس ورلڈ کپ میں بھارت کی کامیابی۔ حیدرآباد سمیت تلنگانہ و اے پی میں جشن
حیدرآباد ، 3 نومبر (ہ س)۔ ویمنس ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنمنٹ میں بھارت کی شاندار کامیابی پرحیدرآباد کے بشمول دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اوراے پی میں بڑے پیمانہ پر جشن منایاگیا۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے مداحوں نے سڑکوں پر نکل کر جشن منایا، ریلیاں نکالیں اورپٹا
ویمنس ورلڈ کپ میں بھارت کی کامیابی۔ حیدرآباد سمیت تلنگانہ و اے پی میں جشن


حیدرآباد ، 3 نومبر (ہ س)۔

ویمنس ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنمنٹ میں بھارت کی شاندار کامیابی پرحیدرآباد کے بشمول دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اوراے پی میں بڑے پیمانہ پر جشن منایاگیا۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے مداحوں نے سڑکوں پر نکل کر جشن منایا، ریلیاں نکالیں اورپٹاخے چھوڑے۔مداحوں کے ہاتھ میں ترنگے تھے اورہرطرف خوشی کاماحول تھا۔عوام نے کہا کہ ہندوستانی ویمنس ٹیم نے پہلی مرتبہ یہ خطاب اپنے نام کرتے ہوئے ایک تاریخ رقم کی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بڑی اسکرینوں پر میچ کے لمحات دیکھے گئے، جیت کے اعلان کے ساتھ ہی ڈھول تاشوں کی گونج اورنعروں سے فضا گونج اٹھی۔ سیاسی قائدین نے ٹیم کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ فتح ملک کی خواتین کھلاڑیوں کے لئے ایک نیاسنگِ میل ہے۔ حیدرآباد کی فلمی وکھیلوں کی شخصیات نے بھی خواتین ٹیم کی اس تاریخی کامیابی کوسراہا۔ مشہورفلم ساز ایس ایس راج مولی نے کہ خواتین نے قوم کو فخر کااحساس دلایا ہے۔ یہ جیت نہ صرف ایک ٹرافی کا حصول ہے بلکہ خواتین کے کھیلوں کے عروج کی نئی شروعات بھی ہے، جس نے پورے ملک، بالخصوص حیدرآباد کو خوشی اور فخر سے بھردیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande