
کولگام،03 نومبر(ہ س)۔ سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے دمہل ہانجی پورہ کے جنگلاتی علاقے میں مشترکہ تلاشی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے دو پرانے ٹھکانوں کا پردہ فاش کیا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ آپریشن 9 راشٹریہ رائفلز اور پولیس نے مشترکہ طور پر مخصوص انٹیلی جنس معلومات کے بعد شروع کیا تھا۔ اہلکار نے کہا، ’’احمد آباد اور نینگری پورہ کے جنگلاتی علاقوں کے درمیان دو پرانے ٹھکانوں کا سراغ لگایا گیا اور بعد میں ان کا پردہ فاش کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹھکانوں سے گیس سلنڈر اور کپڑوں سمیت کچھ اشیاء برآمد ہوئی ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir