ڈوڈہ میں ہیلی کاپٹر سروس شروع
جموں, 3 نومبر (ہ س)۔ موسمِ سرما کے دوران برف سے متاثرہ اضلاع کے لیے شروع کی گئی سبسڈی یافتہ ہیلی کاپٹر سروس کا آج ڈوڈہ میں باضابطہ آغاز کیا گیا۔ اس سروس کے تحت تین مسافر جموں سے ڈوڈہ پہنچے، جہاں ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ہرویندر سنگھ نے ڈی ڈی سی چیئرمین دھنن
Helicopter


جموں, 3 نومبر (ہ س)۔ موسمِ سرما کے دوران برف سے متاثرہ اضلاع کے لیے شروع کی گئی سبسڈی یافتہ ہیلی کاپٹر سروس کا آج ڈوڈہ میں باضابطہ آغاز کیا گیا۔ اس سروس کے تحت تین مسافر جموں سے ڈوڈہ پہنچے، جہاں ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ہرویندر سنگھ نے ڈی ڈی سی چیئرمین دھننتر سنگھ کوتوال کے ہمراہ اُن کا استقبال کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ صوبائی انتظامیہ نے یہ فضائی سروس عوام کی سہولت اور برف باری کے دوران رابطے بحال رکھنے کے لیے شروع کی ہے، تاکہ لوگ کم وقت میں سرمائی دارالحکومت جموں تک رسائی حاصل کر سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کا یکطرفہ کرایہ 2500 روپے مقرر کیا گیا ہے، جو عام لوگوں کے لیے قابل برداشت ہے۔ ڈی سی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس سہولت سے بھرپور استفادہ کریں اور اسے کامیاب بنائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ یہ سروس نہ صرف سفری وقت میں کمی لائے گی بلکہ ایمرجنسی طبی حالات میں بھی کارآمد ثابت ہوگی۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ موسمِ سرما میں جب برف باری کے باعث پہاڑی سڑکیں اور بعض اوقات قومی شاہراہ بھی متاثر ہوتی ہے، یہ فضائی سہولت عوام کے لیے ایک مؤثر متبادل بن کر سامنے آئے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande