سائبر مجرم 4 سال بعد گرفتار، فحش تصاویر مانگ کر نابالغ کو بلیک میل کرتا تھا
نئی دہلی، 3 نومبر (ہ س)۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ کے بین ریاستی سیل نے ایک سائبر مجرم کو گرفتار کیا ہے جو چار سال سے مفرور تھا۔ ملزم ایک نابالغ لڑکی کو ورغلانے، اس سے فحش تصاویر مانگنے اور پھر بلیک میل کرنے میں مطلوب تھا۔ گرفتار ملزم کی شناخت سمیت
سائبر مجرم 4 سال بعد گرفتار، فحش تصاویر مانگ کر نابالغ کو بلیک میل کرتا تھا


نئی دہلی، 3 نومبر (ہ س)۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ کے بین ریاستی سیل نے ایک سائبر مجرم کو گرفتار کیا ہے جو چار سال سے مفرور تھا۔ ملزم ایک نابالغ لڑکی کو ورغلانے، اس سے فحش تصاویر مانگنے اور پھر بلیک میل کرنے میں مطلوب تھا۔ گرفتار ملزم کی شناخت سمیت کمار (28) کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے اسے نوئیڈا کے سیکٹر 128 سے گرفتار کیا۔ اسے پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسوئل آفنسز (پوکسو) اور دہلی کے دوارکا ساؤتھ پولیس اسٹیشن میں درج انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت مقدمات میں مفرور قرار دیا گیا تھا۔

کرائم برانچ کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس آدتیہ گوتم نے پیر کو بتایا کہ ملزم نے ایک نابالغ لڑکی کا فیس بک اکاؤنٹ اسے فشنگ لنک بھیج کر ہیک کیا تھا۔ اس نے لڑکی کو یہ کہہ کر دھوکہ دیا کہ اس کی قابل اعتراض تصاویر آن لائن لیک ہو گئی ہیں اور اسے لنک پر لاگ ان کرنے کو کہا۔ جیسے ہی اس نے لاگ ان کیا، ملزم نے اس کے اکاؤنٹ کو اپنے کنٹرول میں لے لیا اور فحش تصاویر کا مطالبہ کرنے لگا۔ یہی نہیں اس نے تصویروں کو ایڈٹ کرکے لڑکی کے گھر والوں سے رقم کا مطالبہ کیا اور دھمکی دی کہ اگر رقم نہ دی گئی تو وہ تصاویر وائرل کردے گا۔ متاثرہ خاندان کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے کہا کہ مقامی پولیس کے علاوہ کرائم برانچ کو بھی معاملے کی تحقیقات کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے مطابق خاتون کانسٹیبل منجو نے ملزم کو پکڑنے کے لیے تکنیکی اور انسانی ذہانت اکٹھی کی۔ وسیع ٹریکنگ اور نگرانی کے بعد، پولیس کو معلوم ہوا کہ سمیت نوئیڈا میں ایک آئی ٹی کمپنی میں ہاؤس کیپنگ سپروائزر کے طور پر کام کر رہا تھا۔ اطلاع کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس ٹیم نے ملزم کو یکم نومبر کو نوئیڈا کے شاہ پور گاؤں کے قریب شراب کی دکان سے گرفتار کیا تھا۔

دوران تفتیش ملزم سمیت نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ اس نے انکشاف کیا کہ اس نے جعلی فیس بک آئی ڈیز کا استعمال لڑکیوں کو لالچ دینے، ان کی سوشل میڈیا معلومات چرانے اور پھر انہیں بلیک میل کرنے کے لیے پیسے بٹورنے کے لیے کیا۔

ضمانت ملنے کے بعد وہ بہار بھاگ گیا۔

تفتیش سے پتہ چلا کہ ملزم سمیت کو اس معاملے میں 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن فروری 2021 میں ضمانت پر رہا ہونے کے بعد فرار ہو کر بہار کے مدھوبنی میں اپنے گاؤں چلا گیا تھا۔ 26 مارچ 2024 کو عدالت نے انہیں مفرور قرار دیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande