بہار اسمبلی انتخابات: مزدوروں کے لیے روزگار ایک اہم مسئلہ
چھپرہ، 3 نومبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات کی مہم زوروں پر ہے۔ جس طرح تمام سیاسی پارٹیوں کے اپنے اپنے دعوے اور وعدے ہیں، اسی طرح بہار کے ووٹروں کے بھی اپنے مسائل ہیں۔ چھپرہ میں سڑک تعمیر کرنے والے مزدوروں کے لیے اس اسمبلی الیکشن میں روزگار ایک بڑا
بہار اسمبلی انتخابات: مزدوروں کے لیے روزگار ایک اہم مسئلہ


چھپرہ، 3 نومبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات کی مہم زوروں پر ہے۔ جس طرح تمام سیاسی پارٹیوں کے اپنے اپنے دعوے اور وعدے ہیں، اسی طرح بہار کے ووٹروں کے بھی اپنے مسائل ہیں۔ چھپرہ میں سڑک تعمیر کرنے والے مزدوروں کے لیے اس اسمبلی الیکشن میں روزگار ایک بڑا مسئلہ ہے۔ حالانکہ ذات کا فیکٹر بھی نوجوانوں کے لیے اچھوت نہیں ہے۔در اصل معروف بھوجپوری گلوکار کھیساری لال یادو چھپرہ سے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے امیدوار ہیں۔ یہ پہلی بار الیکشن لڑ رہے ہیں۔ نہ صرف ان کی پارٹی کے ممبران بلکہ اتر پردیش (یو پی) کے سابق وزیر اعلی اور سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو بھی ان کی حمایت کے لیے پہلے ہی عوامی ریلیاں کر چکے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی چھوٹی کماری اور آزاد راکھی گپتا بھی انتخاب لڑ رہی ہیں۔ پچھلی بار اس حلقے سے بی جے پی کے سی این گپتا ایم ایل اے تھے۔ بی جے پی پہلے ہی یہاں جیت کی ہیٹ ٹرک لگا چکی ہے۔جیت کا چوکا لگانےکےلئے کوشاں ہے۔دوسری جانب بڑی تعداد ایسے عام لوگوں کی بھی ہے جوچھرپرہ سے آرجےڈی امیدوار کھیساری لال یادو کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔ پیر کے روز ریول گنج میں کچھ کھیساری کے گانے بجاتے گاڑی کو دیکھ رہے کچھ نوجوانوں نےاپنی بات رکھی۔ چھپرہ ۔ مانجھی بائی پاس پر ویلڈنگ کررہے گوپال گنج کے رہنے راہل یادو نے کہا کہ کھیساری سے نوجوانوں متاثر ہورہے ہیں۔ راہل یادو نے کہا کہ میں بھی چاہتا ہوں کہ کھیساری جیتیں۔ اس کے پیچھے وہ عظیم اتحاد کے وزیر اعلیٰ امیدوار آرجےڈی لیڈر تیجسوی یادو کی طرف سے کروڑون نوکریوں کےاعلان کو وجہ بتاتے ہیں ۔راہل کے پاس ہی کھڑے چھپرہ۔مانجھی بائی پاس میں کام کررہے مظفر پور کے وکیل کمار بھی تیجسوی کےنوکری والے اعلان کی تعریف کی۔ کہا جو نوکری دے گا اسے ہی جیتنا چاہئے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande