
سرائے کیلا، 3 نومبر (ہ س)۔ سرائے کیلا ضلع کے سینی او پی علاقے کے تحت چیتن پورہ گاو¿ں میں پانی کی تقسیم کو لے کر جاری تنازعہ نے پیر کی صبح خوفناک رخ اختیار کر لیا۔ جھگڑے کے دوران نوجوان نے اپنی بہن اور بہنوئی پر چاقو سے حملہ کر دیا جس سے دونوں شدید زخمی ہو گئے۔گاو¿ں والوں کے مطابق سرائے کیلا ضلع کے ڈولنڈیہ گاو¿ں کے رہنے والے کش پاڈیا اور اس کی بیوی بدھنی اپنے کھیتوں میں پانی کی تقسیم کے تنازع کو حل کرنے چیتن پورہ آئے تھے۔ اس دوران ان کے بہنوئی باسل میلگنڈی نے غصے میں آکر ان پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ کش پاڈیا اس حملے میں شدید زخمی ہو گئے، جبکہ بدھنی کے بازو اور کندھے پر چوٹیں آئیں۔
اس واقعہ کے بعد گاو¿ں والوں نے جلدی دکھائی اور دونوں کو سرائے کیلا صدر اسپتال لے گئے اور وہاں سے کش پاڈیا کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے اسے ایم جی ایم جمشید پور ریفر کر دیا جبکہ بدھنی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینی او پی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔ او پی انچارج نے بتایا کہ کھیتوں کے لیے پانی کی تقسیم کو لے کر گزشتہ کچھ دنوں سے دونوں پارٹیوں کے درمیان تناو¿ چل رہا تھا۔ فی الحال، ملزم باسل میلگنڈی مفرور ہے، اور پولیس اس کی تلاش کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan