پونچھ میں فوجی اہلکار حادثاتی طور گولی لگنے سے جاں بحق
جموں, 3 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں پیر کے روز ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب ایک فوجی اہلکار اپنی سروس رائفل کے اچانک چل جانے سے جاں بحق ہوگیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، نائک امرجیت سنگھ جھلاس گاؤں میں واقع فوجی کیمپ میں سنتری ڈیو
پونچھ میں فوجی اہلکار حادثاتی طور گولی لگنے سے جاں بحق


جموں, 3 نومبر (ہ س)۔

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں پیر کے روز ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب ایک فوجی اہلکار اپنی سروس رائفل کے اچانک چل جانے سے جاں بحق ہوگیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، نائک امرجیت سنگھ جھلاس گاؤں میں واقع فوجی کیمپ میں سنتری ڈیوٹی پر تعینات تھے کہ دورانِ ڈیوٹی ان کی رائفل سے حادثاتی طور پر گولی چل گئی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

زخمی اہلکار کو فوری طور پر قریبی فوجی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے انہیں بچانے کی بھرپور کوشش کے باوجود مردہ قرار دے دیا۔

پولیس نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande