امریکی صدر ٹرمپ کا محصولات کے ذریعہ دھمکی دے کر 60 فیصد جنگوں کو ختم کرانے کا دعویٰ
واشنگٹن،03 نومبر( ہ س)۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ان کی انتظامیہ نے دنیا میں 60 فی صد جنگوں کو تجارتی محصولات کے ذریعے دھمکی دے کر ختم کیا۔ اتوار کو امریکی نیٹ ورک سی بی ایس پر نشر ہونے والے پروگرام 60 Minutes میں ٹرمپ نے کہا کہ غزہ میں جن
ٹرمپ نے سعودی عرب، امارات اور قطر کے غزہ معاہدے میں کلیدی کردارکوسراہا


واشنگٹن،03 نومبر( ہ س)۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ان کی انتظامیہ نے دنیا میں 60 فی صد جنگوں کو تجارتی محصولات کے ذریعے دھمکی دے کر ختم کیا۔

اتوار کو امریکی نیٹ ورک سی بی ایس پر نشر ہونے والے پروگرام 60 Minutes میں ٹرمپ نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کمزور نہیں ہے اور اگر حماس نے درست برتاؤ نہ کیا تو اسے فوراً ختم کیا جا سکتا ہے۔

ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ انھیں یقین ہے کہ وہ 'روس - یوکرین' جنگ ختم کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

وینزویلا کے بارے میں صدر ٹرمپ نے جنگ کے امکان کو مسترد کیا اور کہا کہ وینزویلا کے صدر مادورو کے دن گنے جا چکے ہیں اور ان کی حکومت کا دور ختم ہونے کے قریب ہے۔

چین کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کو وہ اچھا سمجھتے ہیں ... چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادی میر پوتین دونوں بہت طاقت ور رہنما ہیں اور ان کو ہلکا نہیں لیا جا سکتا۔

ٹرمپ نے چین اور روس پر یہ بھی الزام لگایا کہ وہ بغیر اطلاع دیے نیوکلیئر تجربات کر رہے ہیں۔

امریکی صدر کے مطابق موجودہ جوہری ہتھیار دنیا کو 150 مرتبہ دھماکے سے تباہ کرنے کے لیے کافی ہیں۔ اس لیے ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کو انھیں ختم کرنے کے بارے میں فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔

ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکہ جوہری تجربے کرے گا کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ امریکہ واحد ملک ہو جو یہ نہ کرے۔

اس سے قبل امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ یہ کہہ چکے ہیں کہ امریکہ فی الحال جوہری دھماکوں کی منصوبہ بندی نہیں کر رہا۔ اگرچہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت دی تھی ... جس پر روس اور چین نے خبردار کیا تھا۔

رائٹ نے فوکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ جس طرح کے تجربات کی بات ہو رہی ہے وہ دھماکے نہیں بلکہ سسٹمز کے ٹیسٹ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان تجربات کا مقصد متبادل جوہری ہتھیاروں کی ترقی ہے اور صدر ٹرمپ اس بات پر فکر مند ہیں کہ امریکہ فوجی اعتبار سے سب سے طاقت ور ہی رہے۔

ٹرمپ نے پچھلے ہفتے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ انھوں نے جنگی وزارت کو امریکی جوہری ہتھیاروں کے ٹیسٹ شروع کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ وہ دیگر ممالک کے برابر ہو جائیں۔ یہ ایسے اقدامات ہیں جو 33 سال کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع کیے جانے کی بات کہی گئی۔

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande