بھوپال میں سر راہ نوجوان پر بہیمانہ حملہ، جھگڑے کا بدلہ لینے کے لیے جم کر لاٹھیوں سے پیٹا
بھوپال، 24 نومبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کے پوش علاقے چار املی میں اتوار کی دیر رات تین بدمعاشوں نے ایک نوجوان پر جان لیوا حملہ کر دیا۔ چند گھنٹے قبل ہوئے جھگڑے کا بدلہ لینے کے لیے بدمعاشوں نے نوجوان کو لاٹھیوں سے مارا یہاں تک کہ وہ
بھوپال میں سر راہ نوجوان پر بہیمانہ حملہ، جھگڑے کا بدلہ لینے کے لیے جم کر لاٹھیوں سے پیٹا


بھوپال، 24 نومبر (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کے پوش علاقے چار املی میں اتوار کی دیر رات تین بدمعاشوں نے ایک نوجوان پر جان لیوا حملہ کر دیا۔ چند گھنٹے قبل ہوئے جھگڑے کا بدلہ لینے کے لیے بدمعاشوں نے نوجوان کو لاٹھیوں سے مارا یہاں تک کہ وہ بے ہوش ہوگیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

اطلاعات کے مطابق درگا پٹرول پمپ کے سامنے تین بدمعاشوں نے رنکو سنگھ نامی نوجوان پر حملہ کر دیا۔ انہوں نے اسے سڑک کے بیچ میں پٹخ دیا اور اسے بے رحمی سے مارنا شروع کردیا۔ نوجوان نے مدد کی التجا کی لیکن شرپسندوں کے خوف سے کسی نے مداخلت کی ہمت نہ کی۔ تاہم کچھ راہگیروں نے ہمت کا مظاہرہ کیا اور مداخلت کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ لوگوں کا ہجوم دیکھ کر حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ مار پیٹ کے بعد نوجوان کافی دیر تک سڑک پر پڑا رہا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور نوجوان کو اسپتال لے گئی۔ حبیب گنج پولیس اسٹیشن کے انچارج سنجیو چوکسے نے بتایا کہ زخمی رنکو سنگھ جو رشی نگر کا رہنے والا ہے، پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرتا ہے۔ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ حملے سے چند گھنٹے قبل رنکو کا اجے، لکھن اور ان کے دوستوں کے ساتھ علاقہ نمبر پانچ میں جھگڑا ہوا تھا۔ اس دشمنی کی بنا پر ملزمان نے اسے چار املی میں روک کر حملہ کردیا۔ فی الحال معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande