ایک کروڑ خواتین کو کروڑ پتی بنانے کا نشانہ: حکومت اور ایمیزون کے درمیان مذاکرات
حیدرآباد ، 23 نومبر (ہ س)۔تلنگانہ حکومت نے ریاست کی ایک کروڑ خواتین کوکروڑ پتی بنانے کا نشانہ مقرر کیاہے۔ اس مقصد کے لئےحکومت نے شہری اور دیہی علاقوں کی خواتین کی مدد کے لئے وی ہب کو فروغ دیاہے۔حکومت اب اندر کرانتی پدکم (آئی کے پی)گروپس کی مصنوعا
ایک کروڑ خواتین کو کروڑ پتی بنانے کا نشانہ: حکومت اور ایمیزون کے درمیان مذاکرات


حیدرآباد ، 23 نومبر (ہ س)۔تلنگانہ حکومت نے ریاست کی ایک کروڑ خواتین کوکروڑ پتی بنانے کا نشانہ مقرر کیاہے۔ اس مقصد کے لئےحکومت نے شہری اور دیہی علاقوں کی خواتین کی مدد کے لئے وی ہب کو فروغ دیاہے۔حکومت اب اندر کرانتی پدکم (آئی کے پی)گروپس کی مصنوعات کوعالمی مارکٹ تک لے جانے کے لئے کوشاں ہے۔ اس ضمن میں، حکومت نے سرکردہ ای کامرس کمپنی ایمزون کے ساتھ ایک معاہدہ کیلئے بات چیت شروع کر دی ہے۔حکومت خواتین کو تجارت کے لئے خصوصی تربیت اور رہنمائی فراہم کررہی ہے اورٹی فنڈ کے ذریعہ منتخب اسٹارٹ اپس کوسرمایہ کاری کی امداد بھی دی جارہی ہے۔وی ہب نے اس تجارت کومنافع بخش بنانے برانڈنگ اور پیکیجنگ کی مددفراہم کی ہے، جس سے ان کا اعتماد بحال ہواہے۔ایک استفادہ کنندہ خاتون نے بتایا کہ وہ زراعت کاکام چھوڑ کراب ایک مستقل یہ تجارت کررہی ہے۔ گاؤں کی خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے فلیگ شپ رورل انکیوبیشن پروگرام شروع کیا گیا ہے، جو مینوفیکچرنگ، ٹیکسٹائل، ہینڈ لومس، فوڈپروسیسنگ سمیت پانچ شعبوں میں مدد فراہم کرتا ہے۔ایک ماہر نے زور دیا کہ مصنوعات کی کوالٹی کے ساتھ ساتھ پیشکش اور برانڈنگ بھی انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوچیز آنکھ کو اچھی لگتی ہے، اس کی مانگ زیادہ ہوتی ہے۔ایمیزون کے نمائندے نے تصدیق کی کہ ان کے دو پروگرام سہیلی (خاتون تاجروں کیلئے) اورکاریگر(ہنرمندوں اور بنکروں کے لئے)ملک بھر میں مصنوعات کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمس پر فروخت کرنے میں مدد کر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ ریونت ریڈی پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ وہ سیلف ہیلپ گروپس کی مصنوعات کو بین الاقوامی مارکٹ میں فروخت کرنے کے لئے ایمیزون کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ حکومت کا خواتین کو کروڑ پتی بنانے کا وعدہ جلد حقیقت بنتا نظر آ رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande