
حیدرآباد ، 23 نومبر (ہ س)۔راجندر نگر کے رہائشی محمد جانی نے اپنے سبل (سی آئی بی آئی ایل) کریڈٹ اسکور میں سنگین گڑبڑی کی شکایت کی ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ ان کے نام پر متعدد جعلی لونس چلا دیے گئے ہیں، جس کے باعث ان کا اسکور 800 سے گھٹ کر 679 تک پہنچ گیا ہے۔ اس واقعے نے انہیں شدید ذہنی پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے، اور وہ اپنی کریڈٹ ہسٹری درست کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔محمد جانی کے مطابق ان کے نام پرایچ ڈی ایف سی بینک سے ایک ٹو وہیلر لون اور ایک پرسنل لون ایچ ڈی بی فنانس سروسز سے ایک اور لون
دکھایاجارہاہے، حالانکہ ان کا کہنا ہے کہ ان میں سے کسی سے بھی ان کا کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے اب تک جتنے بھی اصل لونس لیے تھے، وہ سب ادا کر چکے ہیں۔بینک سے وضاحت کے لیے رجوع کرنے پرجانی کو ای میل کے ذریعے شکایت درج کرنے کا مشورہ دیاگیا۔ لیکن ان کے مطابق متعدد فالواپ کے باوجود کوئی مدد یا واضح جواب نہیں ملا۔
اس جعلی سرگرمی کی وجہ سے ان کا سیول اسکور شدید متاثر ہواہے، جس کے نتیجے میں وہ — ایک چھوٹے تاجر ہونے کے ناطے — اپنے کاروبار کے لیے نئے لونس حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔سائبر کرائم پولیس سے فوری کارروائی کی اپیل کریں۔بینک کی عدم توجہی سے مایوس ہوکرجانی نے سائبر کرائم پولیس سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے میں جلد کارروائی کریں۔ ان کاکہنا ہے کہ اگر اس طرح کے فراڈ جاری رہے تو چھوٹے تاجر اور خود روزگار افراد سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق