
علی گڑھ, 23 نومبر (ہ س)حرف زار لٹریری سوسائٹی علی گڑھ کے زیرِ اہتمام آج ایک اہم مشاورتی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ممتاز ادیب ماہرِ اقبالیات ڈاکٹر ایس یو خان کی آٹھویں تصنیف ”اقبال: ایک شاعرِ حیات“ کی تقریبِ رونمائی کے انتظامات اور حتمی پروگرام کا اعلان کیا گیا۔سوسائٹی کے ذمہ داران کی جانب سے دی گئی تفصیلات کے مطابق، یہ پروقار تقریب بروز بدھ، 26 نومبر 2025 کو صبح 11بجے، ایف ایم ٹاور کے قریب واقع ”زین گارڈن“ میں منعقد ہوگی۔ کتاب کی رسمِ رونمائی اے ایم یو کے قرآنک سینٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر عبدالرحیم قدوائی کے دستِ مبارک سے عمل میں آئے گی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ تقریب کی صدارت نامور صحافی جناب ساجد علی خان کریں گے۔ مہمانِ خصوصی کے طور پر دہلی یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے سابق صدر پروفیسر توقیر احمد خان شرکت کریں گے، جبکہ اے ایم یو کے شعبہ اردو کے پروفیسر ضیاء الرحمن مہمانِ اعزازی ہوں گے۔ سوسائٹی کے سرپرست اور اے ایم یو کے شعبہ اردو کے سابق صدر پروفیسر صغیر افراہیم بھی اس موقع پر خصوصی طور پر موجود رہیں گے۔مذکورہ تقریب میں بطور مہمانانِ خصوصی ڈاکٹر راحت ابرار (سابق پی آر او، اے ایم یو)، ڈاکٹر شکیل اختر (جامعہ ملیہ اسلامیہ، دہلی)، ڈاکٹر راشد الاسلام (سی سی آر یو ایم)، جناب کلیم تیاگی (مظفر نگر)، ڈاکٹر اویس جمال شمسی، ڈاکٹر وصی بیگ بلال علیگ، سینئر صحافی محمد احمد شیون (راشٹریہ سہارا)،حسن خالد (انقلاب)،محمد کامران(ای ٹی وی اردو)اورمشیر احمد (علی گڑھ ایکسپریس) خصوصی طور پر موجود رہیں گے شرکت فرمائیں گے۔پروگرام کنوینرز ڈاکٹر مجیب شہزر، محمد راشد چودھری اور ڈاکٹر فراز مجیب نے اجلاس کے اختتام پر تمام محبانِ اردو اور ادب نواز حضرات سے اس تقریب میں شرکت کی پرخلوص درخواست کی ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ