محمد اظہرالدین، ماجد حسین کی مدینہ حادثے میں بچ جانے والے شعیب سے ملاقات
حیدرآباد ، 23 نومبر (ہ س)۔ تلنگانہ کے وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہرالدین نے، سکریٹری اقلیتی بہبود بی شفیع اللہ اور نامپلی کے ایم ایل اے ماجد حسین کے ہمراہ، سعودی عرب کے مدینہ کے قریب پیش آنے والے افسوسناک بس حادثے کے واحد زندہ بچ جانے والے محمد عبد
محمد اظہرالدین، ماجد حسین کی مدینہ حادثے میں بچ جانے والے شعیب سے ملاقات


حیدرآباد ، 23 نومبر (ہ س)۔ تلنگانہ کے وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہرالدین نے، سکریٹری اقلیتی بہبود بی شفیع اللہ اور نامپلی کے ایم ایل اے ماجد حسین کے ہمراہ، سعودی عرب کے مدینہ کے قریب پیش آنے والے افسوسناک بس حادثے کے واحد زندہ بچ جانے والے محمد عبدالشعیب سے ہاسپٹل میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیراظہرالدین نے شعیب کی صحت کے بارے میں تفصیلاً معلومات حاصل کیں اور انہیں تیقن دیاکہ تلنگانہ حکومت اُن کی اوران کے خاندان کو ہرممکن مدد فراہم کرے گی۔ ایم ایل اے ماجد حسین نے بھی نوجوان survivor کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت ان کے مکمل طور پرساتھ کھڑی ہے اوراُن کے علاج، جذباتی سپورٹ اور دیگرضروری سہولیات میں مدد جاری رکھے گی۔ہاسپٹل میں شعیب سے ملاقات کے بعد وزیر اظہرالدین نے میڈیاکو بتایاکہ شعیب کی صحت پہلے کے مقابلے میں کافی بہتر ہے اور وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے، ایم ایل اے ماجد حسین اور بی شفیع اللہ کے ساتھ مل کر، شعیب سے تفصیل کے ساتھ ان کی طبی کیفیت، ذہنی حالت اور حادثے سے متعلق حالات کے بارے میں گفتگو کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande