سعودی بس حادثہ، متاثرین کے اہل خانہ جدہ پہنچ گئے، مزید افراد آج ہوں گے روانہ
حیدرآباد ، 19 نومبر (ہ س)۔سعودی عرب میں رواں ہفتے کے اوائل میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثے کے متاثرین کے اہلِ خانہ بدھ کی صبح جدہ پہنچ گئے۔تلنگانہ حج کمیٹی نے منگل کی رات 35 افراداور کمیٹی کے تین عہدیداروں کے لئے سفر کاانتظام کیا،یہ تمام حادثہ میں جا
سعودی بس حادثہ، متاثرین کے اہل خانہ جدہ پہنچ گئے، مزید افراد آج ہوں گے روانہ


حیدرآباد ، 19 نومبر (ہ س)۔سعودی عرب میں رواں ہفتے کے اوائل میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثے کے متاثرین کے اہلِ خانہ بدھ کی صبح جدہ پہنچ گئے۔تلنگانہ حج کمیٹی نے منگل کی رات 35 افراداور کمیٹی کے تین عہدیداروں کے لئے سفر کاانتظام کیا،یہ تمام حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے قریبی رشتہ دار ہیں۔تلنگانہ حج کمیٹی کے چیئرمین سیدغلام افضل بیابانی خسروپاشاہ نے میڈیاکوبتایاکہ مزید آٹھ افرادآج یاکل سعودی عرب روانہ ہوں گے، جس کا انحصار پروازوں کی دستیابی پر ہے۔سعودی عرب پہنچنے کے بعد متاثرہ خاندانوں کے افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ کیاجائے گا۔ ان کے نمونے حادثے میں جھلس کر ناقابلِ شناخت ہونے والی لاشوں سے جمع کیے گئے ڈی این اے سے ملائے جائیں گے۔ شناخت کی توثیق کے بعد مرحومین کی تدفین سعودی عرب میں ہی انجام دی جائے گی۔آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے نامپلی ایم ایل اے محمد ماجد حسین نے بتایا کہ زیادہ امکانات ہیں کہ مرحومین کی تدفین جنت البقیع میں کی جائے گی، جو مدینہ منورہ کاقدیم اور تاریخی قبرستان ہے۔سعودی حکومت کی جانب سے تاحال حادثے کے متاثرین کے لیے کسی معاوضے کااعلان نہیں کیاگیاہے۔ تاہم، وزیر برائے اقلیتی بہبود محمد اظہرالدین، پرنسپل سیکریٹری برائے اقلیتی بہبود بی شفیع اللہ اور ایم ایل اے ماجدحسین پر مشتمل تین رکنی وفد سعودی حکام سے ملاقات کرکے انشورنس اور مالی معاونت کے معاملے پربات چیت کرےگااوراس حوالے سے اگلااعلان کرے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande